9 رجب المرجب, 1446 ہجری
مظفر آباد میں قائم گورنمنٹ انٹر کالج میں 17
اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی حلقہ ہوا جس
میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد
حمزہ عطاری نے شرکا کو ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے،
درود پاک کی کثرت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
رکن زون
نے نماز کی شرائط بیان کرتے ہوئے شرکا کو مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے
ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔