اسلامی بہنوں کی مجلس  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ واراجتماع ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شخصیات اور ٹیچر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اجتماع کے بعد انہوں نے اپنے اپنے تاثرات بھی دئیے اور اجتماع میں شرکت کی نیت بھی کی۔ اس موقع پر ایک ٹیچر نے اپنے گھر پر اجتماع رکھنے کی نیت کی اور اجازت بھی دی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ازدیاد حب کےزیر اہتمام   پچھلے دنوں گلشن اقبال میں ریجن نگران نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے دور ہونے والی چند ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کا ذہن دیا ۔ بعد ازاں نگران ریجن نے رکن شوری کی بہن کے گھر محفل نعت میں شرکت کی جس میں جنت کی نعمتوں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے جنت کے حصول کے لئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھے ماحول کی برکتیں بتا کر اس سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن  ایسٹ مڈلینڈز (East Midlands )میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ مکمل ہوا جس میں کم وبیش 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  لوٹن(Luton)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے پردے کی اہمیت کے موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں پردے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  پچھلے دنوں گلشن اقبال میں قائم دارالسنہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ناظمہ ، پاک ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اور دارالسنہ کے نظام کاجائزہ لیاآخر میں دارالسنہ میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17اکتوبر 2020ء  کو میں یوکےولزڈن گرین (Willesden Green)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مشورے کی اہمیت کے موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مشورے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیزاسلامی بہنوں کو جائز اور نیک کاموں میں مشورہ کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020 ء کو یوکے کے بلیک کنٹری(Black Country)ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوشرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر غسل میت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی شب وروز ذمہ دار اسلای بہن نے متعلقہ شعبہ کی زون ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ بذریعہ کال لیاجس میں ذمہ داران کو مدنی خبریں دینے کے نکات بتائے گئے۔ زون میں شعبے پر تقرر ی کرنے کاہدف دیا گیا نیز دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس سے زیادہ سے زیادہ مدنی خبریں لینے کا ذہن دیا گیااور مدنی خبریں بنانے کے طریقے بھی بتائے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کے اہم نکات بیان کئے گئے۔ کاکردگی کو بہتر بنانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کے متعلق کلام ہوا نیز محفل میلاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ مزید کارکردگی درست اور وقت پر دینے کا ذہن دیا گیا۔ اپنا نعم البدل تیار کرنے پر بھی توجہ دلائی آخر میں ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل (Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 17اکتوبر 2020ء کو یوکے  لندن کے شہر ریڈنگ(Reading) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت سمیت ذیلی سطح تک کی 40 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبہ کے اجتماعات کرنے اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ایام قفل مدینہ کے نکات بھی بتائے۔ زون کی ہر ہر کابینہ میں یوم قفل مدینہ کو رائج کرنے اور اصلاح اعمال کی ذمہ دار کا ہر سطح پر تقرر کرنے کے اہداف دئیے گئے۔