

-کراچی
ریجن ، ماہ ستمبر میں 8455 عاملات نیک
اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 17 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 183 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
2-حیدرآباد
ریجن میں 4406 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
3-ملتان ریجن
میں 3722 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔5مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
4-فیصل
آباد ریجن میں 3299 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماع عوام ہوا جس میں 61 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
5-لاہور ریجن
میں 5329 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 26 مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 458 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
6-اسلام
آباد ریجن میں 2984 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 1 مقام پر اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاک سطح
ذمہ دار مجلس کفن دفن کا لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کےشہر فیصل آباد ریجن کی
لیہ زون میں پاک سطح ذمہ دار مجلس کفن دفن نے مدنی مشورے کا
انعقاد کیا جس میں علاقہ ،ڈویژن، کابینہ
اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے
میں پاک سطح ذمہ دار نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا ۔ تقرری ، کارکردگی شیڈول، کارکردگی کے فالو اپ اور تربیت کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے ایک لیڈیز ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس دوران ہاسٹل کی رہائشی اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا گیا ، پا ک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ
دار نے طالبات کو نیکی کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے آخر میں اسٹوڈنٹس
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی ڈیرہ الہ یار زون و کابینہ نگران کے
ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی پشاور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی شمالی لاہور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان
نگران کی راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی کے اجتماع میں شرکت

.jpg)
جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں سالانہ عرس اعلیٰ حضرت کا سلسلہ ہوا جس میںSOP,sپر
عمل کرتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت
اعلیٰ حضرت“ پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے کردار کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
اعلیٰ حضرت امام اہل سنت احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے
102ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ”دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم“ کے کیمپس میں عرس اعلیٰ حضرت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹس نےاپنی کلاسز میں تلاوت، نعت، منقبت اعلیٰ
حضرت، تقاریر اور کوئز پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسٹوڈنٹس نے اپنی تقاریر
میں اعلیٰ حضرت کے بچپن، حیرت انگیز حافظے، عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور
دینی خد مات کو بیان کیا۔
.jpg)
اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن محلہ شریف آباد میں مسجد کی تعمیرات کے لئے سنگ بنیاد اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ مسجد کی تعمیرات کے لئے 10 مرلے کی
یہ جگہ دوبھائیوں کی جانب سے ان کے والد حافظ عبد الرشید مرحوم کے ایصالِ ثواب کے
سلسلے میں پیش کی گئی جس کا نام ”فیضان غوث الاعظم“ رکھا گیا ہے۔
مجلس خدام المساجد
و المدارس بنگلہ دیش کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
.jpg)
دعوت اسلامی کی مجلس
خدام المساجد و المدارس بنگلہ دیش کےراج
شاہی اور کومیلا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی سید لقمان
عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضا ن کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے 2020ء کی اب تک کی کارکردگی پر بھی کلام
کیااور ان اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مخیر
حضرات سے مل کر مساجد، مدارس اور مدنی مراکز کی جگہوں کی خریداری کے حوالے سے
ترغیب دلانے کا بھی ذہن دیا۔