29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے ڈالمیہ میں قائم جامع مسجد کنز
الایمان میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7دن کے ”فیضان نماز
کورس“ ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض و واجبات،احکام ، وضو
اور تیمم کا طریقہ سکھایا گیا۔
کورس کے اختتام مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد علی عطاری نےان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ
نےشرکاکو نماز کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی
کروائیں۔