شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کےتحت 06 اکتوبر  2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دارعزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے اورکفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز تدفین سے متعلق دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)