دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2023ء کو مرے کالج گراؤنڈ سیالکوٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع و دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و سرپرست اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آمد مصطفٰے مرحبا مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر مبارکبار دی۔

آخر میں اراکین شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام نے مرکزی جامعۃ المدینہ سیالکوٹ سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے70علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہےجس میں وقتاً فوقتاً پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں عاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔

اسی طرح سینکڑوں اسلامی بھائی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ بذریعہ اسپیشل ٹرین ”میلادایکسپریس دعوتِ اسلامی“لاہور سے روانہ ہوکر16 ستمبر 2023ء کو کراچی پہنچے۔ لاہور سے آئے ہوئے عاشقان رسول مدنی مذاکروں میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہورہے ہیں۔


شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سٹی کے ذمہ دار محمد نعمان عطاری کے سسر اور عمر نعیم صاحب کے والد محترم   رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی جنازہ 11/Hقبرستان اسلام آبادمیں ادا کی گئی جس میں مرحول کے اہل خانہ، اعزا ء و اقرباء شریک ہوئے۔ نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری ”فکر قبر و آخرت“ کے موضوع پر گفتگو کی اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اطراف کے علاقے کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی مشورے میں شرکا کو ڈیجیٹل اینا لائسز (digital analytics) کی ٹریننگ دی گئی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان سے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے کُتُب، مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد اور دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن اور ٹیچرز ٹریننگ سیشن پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈاریکٹر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران نے ڈائریکٹر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوئٹہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز انہیں ڈیپارٹمنٹ کی کُتُب و ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اکتوبر 2022ء بروز منگل اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان بروری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر جنرل حسن اللہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات نیز مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جبکہ اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن اور ٹیچرز ٹریننگ سیشن پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید ذمہ داران نے ڈائریکٹر جنرل حسن اللہ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوئٹہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے کُتُب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 اکتوبر 2022ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  لیاری ٹاؤن ریکسر لائن کی جامع مسجد حنفیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور وارڈ ویوسی ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ٹاؤن ذمہ دار معراج عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کا عملی طریقہ نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا بھی طریقہ سکھایا۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اپنے اپنے علاقوں میں شرکا کو غسل میت دینے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شیخ القراٰن حضرت مولانا عبدالغفور ہزاروی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد عارف ہزاروی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ذمہ داران نے سجادہ نشین کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2022ء بروز بدھ شیخوپورہ موڑنزد بس اسٹاپ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے سابقہ 2 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز اور تمام مدنی مراکز میں اوراقِ مقدسہ کے بڑے باکسز لگانے کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نےشرکاسے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کو خود کفیل کرنے پر کلام کیا جبکہ 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 25 اکتوبر بروز منگل حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی، شعبے کی آمدن اور اخراجات کاجائزہ لیا نیز شعبے میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مزید مدنی مشورے میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور انہیں بروقت خالی کرنے پر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد لا لہ زار کالونی میں ڈاکٹر فاروق سلیم کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضور ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی مبارک اور عمامہ شریف سجانے کے حوالے سے شرکائے حلقہ کو مدنی پھول دیئے اور بعض اسلامی بھائیو ں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، تاجران اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو جھوٹ، چغلی، وعدہ خلافی، رشوت سمیت دیگر گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، غریبوں کی مدد کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدِ بیان صلاۃو سلام بھی پڑھا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)