پیر اڈائز ویلی فیصل آبادمیں حاجی محمد اسد اللہ عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار پیر اڈائز ویلی
فیصل آبادمیں حاجی محمد اسد اللہ عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیاجس میں اہلِ خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اللہ عزوجل کی راہ میں
خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
اسی دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار ہونے
والے ٹیلی تھون کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں
کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی اور اُن
سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)