22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے گھر ان
کے مرحوم والد ملک عبد العزیز عطاری کے ایصال
ثواب کےسلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ کے اہل خانہ سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں تلاوت، نعت ،بیان اور ایصال
ثواب کا سلسلہ ہوا نیز دعوت اسلامی کے
مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کی جانب
سے مرحوم کے لئے کثیر ایصال ثواب بھی پیش
کیا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)