ربیع الاول کی آمد کی  خوشی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ (Chattogram) کوتوالی تھانہ فرنگی بازار نزد برج گھاٹ میں کشتیوں پر جلوس نکالا گیا۔

عاشقان رسول نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں سے فضا کو معطر معطر کردیا۔


مراکش (Morocco) میں آنے والے تباہ کُن زلزلے کے بعد دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFیوکے کی ٹیم امدادی کام کرنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔

ابتداءً FGRFکی ٹیم نے تباہ شدہ پانچ بڑے علاقوں میں زلزلہ متاثرین کے درمیان کھانے ، پینے اور ضرورت زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔

سامان کی تقسیم کاری کے دوران مقامی عاشقان رسول کی جانب سے FGRFکی ٹیم کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ سامان کی تقسیم کرتے ہوئے رقت انگیز مناظر بھی پیش آئے۔ نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے متاثرین کو گلے لگاکر تسلی دی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرماتے ہوئے انہیں رب کی رِضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔

نگران ویلزیوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران مراکش نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مراکش سٹی میں زلزلہ سے تباہ شدہ عمارتوں کا وزٹ کیااور دنیا بھر کے عاشقان رسول سے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے ڈونیشن دینے کی درخواست کی۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 17ستمبر2023بروز اتوار حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں واقع جامع مسجد جمال مصطفی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کورس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16ستمبر2023ءبروز ہفتہ بعد نمازظہرشعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع جامع مسجد جمالِ مصطفی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔بعدازاں شرکائے کورس نے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

15ستمبر2023ءبروز جمعہ شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآبادشہر کے علاقے سرے گھاٹ کی جامع مسجدمدینہ میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کورس میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اسی دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کورس میں نگرانِ شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔کورس کے آخر میں شرکا نے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 ستمبر 2023ء بروز اتوار جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں کے لئے  ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبہ پنجاب ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے پرسنل گرومنگ (Personal Grooming)، اہل کی تقرری اور اہداف طے کر کے جائزہ لینے کے متعلق کلام کیا۔

علاوہ ازیں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شیڈول میں اعتدال، 12 دینی کام ایکسپرٹ، شخصیات میں محافلِ میلاد کاانعقاد، ٹیلی تھون اور بیرونِ ملک اہل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ سفر کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سےبذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول نے  اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ڈجکوٹ سٹی، ڈجکوٹ اطراف کے ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام موجود تھے۔

بعدِ مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدنی مذاکرے کے متعلق سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ درست جواب دینے پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”شانِ مصطفیٰ ﷺ“ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے روحانی مسائل حل کرنے اور انہیں اوراد و وظائف  بتانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں استخارہ سینٹر کا آغاز کیا گیا۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے نگران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر استخارہ سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسالے ”اربعینِ عطار“ کا تعارف کروایا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں  15 ستمبر 2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ناظمین، شعبہ جات کے ذمہ داران، مدرسۃ المدینہ بالغات کے ٹاؤن ذمہ دار، جلوسِ میلادمجلس، اجتماعِ میلاد مجلس اور شہر کی سجاوٹ مجلس کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی تیاریوں کے حواے سے بتاتے ہوئے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے متعلق بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہِ میلاد میں محافلِ میلاد منعقد کروانے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  چیئرمین محکمہ جنگلات ڈاکٹر عرفان ، UAF رینج مینجمنٹ ، لیکچرار محکمہ جنگلات ڈاکٹر آصف اور رینج مینجمنٹ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت فیضان آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، سوشل میڈیااور شعبہ فنانس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

مزید ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی سطح پر دین متین کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی ۔ بعدازاں میٹروپولیٹن نگران سے دوران ملاقات فیضان اربن جنگل اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے زراعت و لائیو اسٹاک محکمہ دعوت اسلامی فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 ستمبر 2023 ءبروز بدھ  ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے افریقی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جس میں انہیں امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کورس میں افریقی ممالک کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے بذریعہ زوم شرکت کی ۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن میر پور خاص کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے دہرائی اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے دہرائی کروائی اور شرکا کو شعبے میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق اپڈیٹس بتائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)