علی حسنین
ارشد (درجۂ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
1۔میزبان
کے لئے دعا کرنا ۔جب میزبان کے گھر
سے چلنے لگیں ،تو یہ دعا پڑھیں:اللهُمَّ، بَارِكْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ
لَهُمْ وَارْحَمْهُمْترجمہ:اے اللہ
! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما۔(الجامع
الترمذی، حدیث نمبر: 3576
2۔دل
آزاری نہ کرنا ۔جو بھی میزبان
کھانا پیش کرے اس پر منہ نہ بنانا اور اسکی دل آزاری نہ کرنا ۔۔ رسول اللہ نے فر
مایا: ’’ تم میں بہترین شخص وہ ہے جس سے
خیر کی توقع کی جائے اور جس کے شر سے لوگ محفوظ رہیں اور تم میں بد تر ترین شخص وہ
ہے جس سے خیر کی توقع نہ کی جائے اور جس کے شر سے لوگ محفوظ نہ رہیں۔‘‘( مسند
احمد)۔ مومن کو ستانا اور توبہ نہ کرنا
سخت عذاب کا باعث
3۔گھر
میں داخل ہونے کی اجازت لینا ۔میزبان
کے گھر داخل ہونے سے پہلے اجازت لینا ۔پیارے نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا :اِذَا اسْتَاْذَنَ اَحَدُكُمْ
ثَلَاثاً فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَلْيَرْجِعْ ترجمہ : جب کوئی تین بار اجازت مانگ لے اور اسے اجازت نہ ملے تو وہ واپس چلا جائے۔
4۔کھانے
میں عیب نہ نکالنا جو ملے اسکو صبر تحمل کے ساتھ کھا لینا۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں لگایا، اگر آپ کو کھانا اچھا لگتا تو
اسے کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3564