ماہِ اگست 2023ء میں عالمی سطح پرہونے والے شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کام
کئی سالوں سے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے
ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔
اگست 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ
ملک میں 68 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل
کرنے اسلامی اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 999 رہی نیز 31 غسل میت ہوئے جن میں 38 لواحقات
سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔
اسی طرح ملکِ پاکستان میں 1 ہزار 111 مقامات پر
کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد کم و بیش 15 ہزار 609 رہی جبکہ 911 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 143 لواحقات سے
تعزیت کا سلسلہ رہا اور 11 ہزار 436 تقسیمِ
رسائل ہوئے۔
بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کی خدمتِ دین کے
حوالے سے ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 11 ستمبر 2023ء بروز پیر سری لنکا کے
شہر پُل مرے میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت
کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کی جن میں
سنتوں بھرے اجتماعات کی پلاننگ کرنا، نیکی
کی دعوت عام کرنا اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلانا شامل تھا۔
مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں نے پُل مرے
شہر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں
کیں جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی حوصلہ کرتے ہوئے تحائف
تقسیم کئے۔
ملک و بیرونِ ملک میں خدمتِ دین کا کام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ سری
لنکا دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ایراور شہر میں قائم
عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہوں کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی درس گاہوں کی اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے درس گاہوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیتیں کیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کا طریقۂ کار
سمجھایااور آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے
لئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے ۔
اس ہفتے مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا اختتام ذکرو درود، رقت انگیز دعا اورصلوٰۃ و
سلام پر ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں تندوری
ریسٹورنٹ مین شاہراہِ ریشم نزدمری بائی پاس حویلیاں (ضلع ایبٹ
آباد)
سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، ستلج فٹ بال گراؤنڈ اوکاڑہ میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں
رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری، حنفیہ مسجد مین قائد آبادمرغی خانہ اسٹاپ میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، میمن مسجد میمن نگر کراچی میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
کاہنہ نو لاہور میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
ڈپٹی
کمشنر سید جواد مظفر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ملاقات
15ستمبر2023ء
کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر سید جواد مظفر سے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ داران کی ڈپٹی کمشنر سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے اجتماعات میلاد اور جلوس میلاد النبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی نیز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجتماع میلاد کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے جلوس میلاد و محافل میلاد کے انتظامات میں تعاون کی یقین
دہائی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کوئٹہ
میں وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات
کوئٹہ
میں دعوت اسلامی کے تحت وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی ، وزیر داخلہ بلوچستان ، صوبائی
وزیر جیل خانہ جات اور صوبائی وزیر محکمہ PDMA
بلوچستان سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان کے نگران حافظ
محمد قربان عطاری اور محمد وقار عطاری نے
ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو دعوت
اسلامی کی عالمی سطح پر مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے
حوالے سے معلومات دیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور فیضان
مدینہ اسلام آباد کے وزٹ کی دعوت پیش
کی نیز انہیں
مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحفے
میں دیئے جس کو وزیر داخلہ نے سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات قلات ڈویژن
کے ذمہ دار عبدالشکور عطاری اور مولانا ذیشان عطاری مدنی بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ویسٹ کراچی زون میں ڈی آئی جی عاصم احمد قائم خانی
سمیت دیگر سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ویسٹ کراچی زون میں ڈی آئی جی عاصم احمد قائم خانی،
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچر اور ایس ایس پی ویسٹ مہروز غوری سے ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پرمجلس رابطہ کے ذمہ دار یحیی عطاری نے اتھارٹی
پرسنز کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان سے ماہ میلاد میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے بات چیت کی نیز
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر پولیس افسران نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی نیت
کاا ظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف
علاقوں سمیت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بھی ربیع
الاول 1445ھ کے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پرشعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے
اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام اور ماہرِ توقیت و فلکیات مولانا وسیم احمد
عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عبد القادر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے اندورنِ سندھ بدین میں ایس ایس پی قمر رضا جسکانی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات نگرانِ ڈویژن مشاورت بھنبھور میر خان عطاری نے SSP قمررضا کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان سےماہ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کے سلسلے میں منعقد ہونےوالے اجتماعات کے انتظامی معاملات پر مشاورت کی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی نیت کاا ظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں کراچی اور سندھ کے ذمہ داران فزیکلی جبکہ پاکستان بھر کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر علی
عطاری نے ماہِ میلاد میں شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اہداف دیئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ماہ
ربیع الاول 1445 ہجری میں عربی میگزین بنام ”نفحات
المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا
دعوت
اسلامی کی جانب سے ماہ ربیع الاول، ربیع الثانی اور جمادی الاولی 1445ھ کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات
المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔
اس میگزین
میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:
٭اسلام اور مسلمانوں کا طرز عمل ؟ ٭معجزات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دیگر انبیاء
علیہم السلام کے معجزات میں فرق سے متعلق تفسیری نکات ٭ کیا دین ہر شخص کا ذاتی
معاملہ ہے؟٭ اولاد کی غلطیوں کو کیسے سدھارا جائے؟٭ حدیث پاک کی روشنی میں نماز کے فوائد؟ ٭مکمل
سیرت مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (مختصر )
٭مسلمان کی اپنے دین اور اپنی ذات کے حوالے سے کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟٭اولاد اور
والدین کی آپسی دوریوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ ٭صحابہ کرام و بزرگان دین رحمۃُ اللہِ علیھم کی سیرت
اور ان کے اقوال ٭ مدنی مذاکرےکے سوالات و جوابات ٭مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں
سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔
خوشخبری!علم
دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے
لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 2500کے بجائے اب
2000روپے میں کی جارہی ہے ۔
تمام
عاشقان ِرسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔
مزید
معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278
اور
اس عربی میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:
https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/?category=24
شعبہ کارکردگی دعوتِ اسلامی کے تحت 19 ستمبر
2023ء بروز منگل عزیز بھٹی ٹاؤن میاں میر دربار لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
ٹاؤن شعبہ ذمہ داران اور سب ٹاؤن و یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں
بالخصوص اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد اور 15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والا ٹیلی تھون
شامل تھا۔
ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، روزانہ 12 چوک درس دینےاور 24 ستمبر 2023ء کو ہونے
والے ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع کے بارے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کی۔
واضح رہے 24 ستمبر 2023ء کو ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ (رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)