پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

شرکائے کورس کی تربیت کے لئے معلم محمد ناصر عطاری (ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)نے کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ معلم محمد ناصر عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آصف علی عطاری اور ڈویژن نگران محمد ذوالقرنین عطاری نےضلع ٹنڈو محمد خان میں نئے آئے ہوئے ایس ایس پی سید سلیم شاہ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ضلع ٹنڈو محمد خان میں ربیع الاول کے مہینے میں منعقد ہونے والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے میٹنگ کی اور ان کو محفل میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی جس پر ایس پی سید سلیم نے ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے نیک خیالات پیش کئے۔آخر میں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد نور شاہ پور سرگودھا پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد انیس عطاری نے شرکا کو کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

معلم محمد انیس عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودھراں پنجاب میں روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن ملتان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے معلم محمد شبیر عطاری (ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج) نے شرکا کو کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بتائیں۔

معلم محمد شبیر عطاری نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ پنجاب کی ملتان       ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13ستمبر 2023ء بروز بدھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، ملتان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


11ستمبر 2023ء  بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کی بہاولپور ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، بہاولپور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن بہاولپور میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں اہداف کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


خدمتِ قراٰن میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11ستمبر 2023ء  بروز پیر صوبہ پنجاب کی سرگودھا ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب کی نگران ، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی شہر سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب “کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے سرگودھا ڈویژن میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


لوگوں کو اپنی قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2023ء بروز اتوار کین یا   سری لنکا میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ سری لنکا اور مقامی مبلغات سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے آخرت کی تیاری سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں کیں۔


کین یا  سری لنکا میں خدمتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2023ء بروز اتوار نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات سے ملاقات کی اور اُن سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے معلمات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود شریف بھیجنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔ درود شریف پڑھنے سے نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بے حساب انعامات حاصل ہوں گے۔

عاشقِ رسول شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ ربیع الاول میں ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی پر عاشقان رسول کو درود شریف کے فضائل سے فیض یاب ہونے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ درود پاک کے فضائلپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دُعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ دُرودِ پاک کے فضائل پڑھ یا سن لے اُسے کثرت سے درود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ما ں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


سری لنکا کے شہر کولمبو میں قائم ڈویژن بغدادی میں علاقہ مردانہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت  12 ستمبر 2023ء ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں دورۂ سری لنکا پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے اور احسن انداز سے دین کا کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور درس و بیان میں حصہ لینےکی نیتیں کروائیں نیز اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

12 ستمبر 2023ء بروز منگل کولمبو شہر، سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے، شعبہ جات بڑھانے اور دیگر چند اہم امور پر مشاورت کی۔