دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت جامع مسجد سلیم ملک گرین ٹاؤن لاہور میں سحری
اجتماع ہواجس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز نماز تہجدسے ہوا۔بعدازاں مناجات و
دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔اس کے بعد عاشقان رسول نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنت کو ادا کرتے
ہوئےنفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔
اذان
فجر کا جواب دیااور باہر جاکر نماز کے لئے
مسلمانوں کو جگایا گیا نیزبعد نمازِ فجر لاہور ڈویژن ذمہ دار نے ’’اچھی صحبت ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نیک اعمال پر عمل کرنےاور
تہجد وسحری اجتماعات میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ
اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 11 اکتوبر 2023ء کو فیضان مدینہ جھنگ میں موجود اوراق مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس
میں شعبہ کے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید کام کو بہتر انداز سے کرنے پر
ذمہ داران کی تربیت کی نیز شرکا کو دعوت
اسلامی کے جملہ اخراجات اور دینی کاموں کے لئے 15 اکتوبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کی مدد
میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ
دتہ عطاری میٹرو پولیٹن فیصل اباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مختلف کیمپسز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی
شخصیات کی فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضری
گزشتہ روز رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ مختلف کیمپسز اور اسپورٹس سے تعلق
رکھنے والی شخصیات کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضر ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شخصیات کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے، نیکی کے کاموں میں حصہ لینے، پانچوں نمازوں کی
پابندی کرنے اور سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں
دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر
اسلامی بھائیوں کو اس کا ذہن دینے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔اس موقع پر نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
امام
الاولیاء، سردارِ بغداد، حضور غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہُ عنہکی جہاں بہت سی دینی خدمات ہیں کہ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے کس طرح دین اسلام کے لئے قربانیاں دیں اور اسلامی
تعلیمات کو عام کیا۔ وہیں اللہ پاک نے آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کو بہت سی کرامتوں سے بھی نوازا تھا جس کے ذریعے
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نےانسانیت کی خدمت کی اور دین
اسلام کو عام کیا۔
مریدِ
غوث پاک، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس
ہفتے عاشقان رسول کو 28 صفحات کا رسالہ ”واہ کیا بات غوث اعظم کی مع 8 کراماتِ غوث اعظم“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”واہ کیا بات غوث اعظم کی مع
8 کراماتِ غوث اعظم“ پڑھ یا سن لے اُسے بد عقیدگی اور بڑے خاتمے سے بچااور اُس کی ماں باپ سمیت
بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
ٹیلی تھون 2023ء کے حوالے سے چنیوٹ سٹی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ٹیلی تھون(عطیات مہم) 2023ء کے سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں چنیوٹ سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیزانہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
ناظمین اور اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آباد
ڈسٹرکٹ کے جدول ناظمین، اساتذۂ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔
15 کتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص جامعۃ المدینہ بوائز کے جملہ اخراجات کے لئے
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد سٹی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ، تاجر حضرات کی شرکت
شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد سٹی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت تاجر حضرات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اللہ عزوجل کی راہ میں
خرچ کرنےکے فضائل“ پر بیان
کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ
عطیات جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
ماہ ِ
ربیع الاول کی آمد ہوتے ہی عشاقان رسول اپنے گھروں کو مساجد کوآمدمصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں سجاتے اور ان میں مدنی پرچم بھی لگاتے ہیں۔
جشن
ولادت کی خوشی میں دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
G-11
میں ہونے والا چراغاں بھی اپنی مثال آپ تھا جو کہ دیکھنے والوں کے دلوں میں آمد
مصطفیٰ کی خوشی میں مزید اضافہ کا باعث بنا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
محمد
سرور مسجد فیز 7 بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس میں بزنس
کمیونٹی ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد جن میں اسٹوڈنٹس، پروفیشنلز سمیت مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’انوکھی بارشں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا
نیز رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف بھی پیش کیا اور ان میں ہونےوالے دینی کاموں کے متعلق بتایا ۔ساتھ ساتھ آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے نیک خیالات
کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بحریہ
ٹاؤن راولپنڈی میں واقع ایک نجی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ افراد میں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور شرکا کو
آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اسلام آباد میں جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ
اسلام
آباد میں دعوت اسلامی کے تحت 12 ربیع
الاول والے دن جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نکالا
گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے عقید و
احترام کے ساتھ شرکت کی ۔
جلوسِ
میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں کلام پیش کئے جبکہ وقفہ وقفہ سے سیرت النبی علیہ السلام پر بیانات کا سلسلہ ہوا اور عاشقانِ رسول نے مرحبا یا مصطفیٰ کے نعرے
بھی لگائے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
لیاقت
باغ گراؤنڈ میں جشنِ عیدِ میلادُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
سلسلے میں اجتماع
اسلاف
کی یاد تازہ کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے لیاقت باغ گراؤنڈ،راولپنڈی میں جشنِ عیدِ میلادُ
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر افراد نے شرکت کی ۔
آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ رکنِ
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نےربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے ۔آخر میں دعا اور صلوہ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami