محمد عمران رمضان عطار ی (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو! اسلام نے جس طرح مہمان کے حقوق کی تعلیمات دی ہیں اسی طرح میزبان
کے حقوق کی بھی تعلیمات دی ہیں آئیے آج میں آپ کو میزبان کے حقوق بتانے کی کوشش
کرتا ہوں اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے حق اور سچ بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائے
نمبر 1 ۔ مہمان کو چاہیے کہ میزبان کے حقوق کا خیال
رکھے میزبان جو کھانا پیش کرے اس میں
مہمان کو چاہیے کہ اس میں نقص نہ نکالے میزبان کو چاہیے کہ مہمان کو اچھی جگہ ٹھہرائے
اور اس کے کھانے پینے کا انتظام کرے۔
نمبر 2 ۔ مہمان کو چاہیے کہ میزبان کے ساتھ اچھا
سلوک کرے میزبان کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آئے دور اولین میں مہمان کے لئے
پہلا اور اولین حق یہ ہے کہ وہ جہاں جاۓ اجازت لے کر جاۓ اور اس کے پاس زیادہ دن نہ رہے
نمبر3 ۔مہمان
کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ میزبان کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے واپس جائے۔
*(فتاوی الھندیہ )
مہمان کو چاہیے
کہ میزبان کے گھر میں داخل ہوتے وقت اس سے اجازت لے مہمان کو چاہیے کہ میزبان کا
کم سے کم وقت لے اور اس بات کا خیال رکھے کہیں اسکے بیٹھنے سے میزبان کے کام کاج میں
حرج نہ ہو اور اہل خانہ کو پریشانی نہ ہو
نمبر 4 ۔جب مہمان اپنے ساتھ کسی بن بلائے شخص کو
دعوت میں لے کر چلا جائے تو اسے چاہیے کہ میزبان سے اس شخص کی اجازت لے اگر اجازت
مل جائے تو فبہا ورنہ اس شخص سے معذرت کر لے اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں مہمان اور
میزبان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین