دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی و فلاحی کاموں کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے  ہر سال کی طرح اس سال 2023ء میں 15 اکتوبر بروز اتوار ٹیلی تھون (عطیات مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شہر کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ترغیب پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون جمع کروانے کے متعلق اپنے جذبات کاا ظہار کیا اورہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاوت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)