22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم
کا جشنِ ولادت منانے کے حوالے سے 6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ لاہور ڈسٹرکٹ کے تھانہ
اسلام پورہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 40 شرکا بشمول پولیس اہلکار شریک تھے۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم
کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا۔