20 اکتوبر 2022ء  کو تحصیل ڈرگ روڈ میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس میں خصوصی شرکت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی ہوئی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’سخاوت مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش فرمائی۔


دعوت اسلامی کے تحت دھوراجی کالونی  میں قائم جامعۃ المدینہ حبیبیہ میں لگنے والے تخصص فی الفقہ کے درجے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی۔

دوران تربیت نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’استقامت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ 8 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔ سیشن کے اختتام پر طالبات سے ملاقات بھی فرمائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ انٹر نیٹ عالمی سطح  کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان بھر میں ہونے والے سفر ی شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اصلاح اعمال رہائشی کورسز کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  19 اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سینڑل افریقہ ریجن اور تنزانیہ و کینیا کی کابینہ و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں سفر کرنے سے متعلق شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےاور کابینہ وائز شیڈول بنانے کا ہدف دیا نیز اس حوالے سے نکات بھی بتائے۔ علاوہ ازیں نئے مقامات پر مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھولوں پر بات چیت ہوئی ۔


18 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے تحت پرانی سبزی منڈی کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر میں محفل ِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس میں خصوصی شرکت صاحبزادِی عطار سلمھا الغفار کی ہوئی۔

محفل نعت میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ شانِ مصطفیٰﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا نیز عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب بھی دلائی۔بعدازاں صاحبزادِی عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی نیزمحفلِ نعت کےآخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائی۔


18 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  کینیا یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں سینٹرل ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے مد نی پھول سمجھائےاور زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت  اسلامی کے تحت 19 اکتوبر 2022ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں سرینم اور یوروگائے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ٹیلی تھون کے نکات پر بات چیت ہوئی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو بڑھانے اور سیکھنے سکھانے کے حلقے منعقد کرنےکی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


گذشتہ دنوں مظفرآباد کشمیر میں قائم درسگاہ جامعہ اسلامیہ برکاتیہ کے مہتمم مولانا پیر حمیدالدین برکتی صاحب سے  نگران مجلس رابطہ بالعلما پاکستان مولانا افضل مدنی عطاری اور اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار خالد مدنی عطاری نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی تعلیمی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کنز المدارس بورڈ کا تعارف بھی پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی اس نیک خدمات کو سراہااور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : کشمیر ذمہ دار خالد مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں اہلسنت کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے مہتمم مولانا منصور اختر قادری صاحب و دیگر اساتذہ و طلبائےکرام سے  نگران مجلس رابطہ بالعلما پاکستان مولانا افضل مدنی عطاری اورکشمیر، گلگت ، اسلام آباد و پنڈی ڈویژن کے ذمہ دار خالد مدنی عطاری و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں ، جامعۃ المدینہ و کنزالمدارس بورڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ : کشمیر ذمہ دار خالد مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں جامعہ غوثیہ رضویہ کے مہتمم مولانا  الطاف چشتی صاحب، مولانا نذیر گیلانی صاحب اور مولانا عدیل گیلانی سے نگران مجلس رابطہ بالعلما پاکستان مولانا افضل مدنی عطاری اور کشمیر، گلگت ، اسلام آباد و پنڈی ڈویژن ذمہ دار خالد مدنی عطاری نے ملاقات کی ۔

ذمہ دار مولانا افضل عطاری نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر مولانا الطاف چشتی نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : کشمیر ذمہ دار خالد مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں جامعہ رضویہ ضیاء القرآن کے مہتمم مولانا  منظور قادری صاحب ، دیگر اساتذہ کرام اور طلبا سے نگران مجلس رابطہ بالعلما پاکستان مولانا افضل مدنی عطاری اور کشمیر، گلگت ، اسلام آباد و پنڈی ڈویژن ذمہ دار خالد مدنی عطاری نے ملاقات کی ۔

ذمہ دار مولاناافضل عطاری نے مہتمم صاحب و اساتذہ کرام کو نگران پاکستان مشاورت اجتماع کی دعوت پیش کی اس پر اساتذہ و طلبانے شرکت کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ : کشمیر ذمہ دار خالد مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں میر پور کشمیر  میں مرکزی دار العلوم و مسجد گلزار حبیب کے مدرس و خطیب مولانا ساجد چشتی صاحب سے نگران مجلس رابطہ بالعلما مولانا افضل مدنی و کشمیر ذمہ دار خالد مدنی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : کشمیر ذمہ دار خالد مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)