عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے ضلع لودھراں میں تاجر میاں محمد جاوید کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس
کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں
نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے گوجرانوالہ پولیس لائن میں اجتماع میلاد کے
موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔اس موقع پر کثیر پولیس نوجوان اور افسران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے ’’شان مصطفیٰ ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میلاد مصطفی کی حقیقت کے بارے میں بتایا اور انہیں مقصد میلاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و
رسول ﷺ کے رضا والے کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر پولیس افسران نے رکن شوریٰ کے بیان کو خوب سراہا۔آخر
میں پولیس ڈیپارٹ کی جانب سے رکن شوریٰ کو
اعزازی شیلڈ پیش کی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سمبڑیال ڈسکہ
شہر کے وکلاء بار میں ذمہ داران نے دورہ
کیا جہاں وکلاء سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات نگران تحصیل ڈسکہ نے وکلاء کو
عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے
کی ترغیب دلائی جس پر وکلاء نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مالی اور اخلاقی
تعاون کرنے کی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں سیالکوٹ پولیس لائنز میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوالبیان حاجی
محمد اظہر عطاری ، پولیس افسران ،پولیس جوانوں اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع
پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے’’ شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو ہمارے پیارے آخری نبی ﷺ کے اخلاق اور ان کی سنت پر عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے ،سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
لودھراں شیڈول کے دوران
تاجر حافظ شیر محمد کی رہائش گاہ پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لودھراں شیڈول کے دوران تاجر حافظ شیر محمد کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات کی شرکت رہی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن (چندہ) جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دورانِ حلقہ عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں حلقے میں
شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دھنوٹ ٹاؤن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودہراں میں تاجر حاجی راؤ محمد علی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ پنجاب پاکستان کےضلع لودھراں کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دھنوٹ ٹاؤن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودہراں میں تاجر
حاجی راؤ محمد علی کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا
نیز شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس حوالے سے ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے
حلقہ نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
واضح رہے اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
سمیت شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرکارِ دوجہاں ﷺ کی
ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں تاج باغ ہربنس پورہ لاہور
میں اجتماعِ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز باقاعدہ
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محبتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے
شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لیک سٹی لاہور میں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی
شرکت
نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لیک
سٹی لاہور میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ میلاد میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیکی کے کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال شیڈول کے دوران اصغر
رامے کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ساہیوال کے
شیڈول پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق اس
دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اصغر رامے کی رہائش گاہ پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں
زیادہ سے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیاجس پر شخصیات و ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
علاوہ ازیں شخصیات اور
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی جبکہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکا کے ہمراہ اصغر رامے کے والدین اور دیگر
عاشقانِ رسول کی قبروں پر فاتحہ پڑھی نیز
اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر ساہیوال میں
تاجر محمد رضوان عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ساہیوال میں تاجر محمد رضوان عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی
پابندی کرنےاور نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے صدقے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے
حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔آخر میں حلقے میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ
پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کو دینِ اسلام کی
باتیں بتانے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً
فوقتاً مختلف نشستوں و دینی حلقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ساہیوال میں قائم شیخ اکبر کے گھر پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کی
تربیت کرتے ہوئےانہیں صدقے کے فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کی اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال سٹی، ڈسٹرکٹ، تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران اور شعبہ جات کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضان مدینہ توکل
مسجد ساہیوال میں ساہیوال سٹی، ڈسٹرکٹ اور
اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ساہیوال سٹی نگران، ڈسٹرک نگران اور تحصیل نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اللہ عزوجل کی یاد کیسے کی جائے“ کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے اور انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا ہے کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔