مدثر علی
(درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
حضور نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پاک کے آخری نبی ہیں آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف
مواقع پر اپنی امت کی تربیت فرمائی مگر تربیت فرمانے کا انداز مختلف تھا کبھی تو آپ
کوئی آیت قرآنی سے تربیت فرماتے ہیں تو
کبھی سابقہ قوموں کے واقعات کو ذکر کر دیتے اسی طرح آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے تین
چیزوں کی مثال دے کر بھی تربیت فرمائی ہے چنانچہ آپ بھی پانچ ایسی احادیث پڑھیں کہ جس میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
نے تین چیزوں سے تربیت فرمائی ہے
(1)ایمان کی لذت پانے کا سبب : نبی صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پالے گا، 1اللہ
و رسول تمام ماسواء سے زیادہ پیارے ہوں 2جو
بندے سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے 3جو کفر میں لوٹ جانا جب کہ رب نےاس سے بچا لیا
ایسا برا جانے جیسے آگ میں ڈالا جانا (کتاب : مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح
جلد : 1, حدیث نمبر :8)
(2)ڈبل
ثواب ملنے کے اسباب: روایت ہے ابو موسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں کہ فرما یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین
شخص وہ ہیں جنہیں ڈبل ثواب ملتا ہے وہ کتابی جو اپنے نبی پر بھی ایمان لائے اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ۲ غلام
مملوک جب اللہ کا حق بھی ادا کرے اور اپنے مولاؤں کا بھی اور وہ شخص جس کے پاس
لونڈی تھی جس سے صحبت کرتا تھا اُسے اچھا ادب دیا اور اچھی طرح علم سکھایا پھر
اُسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لیا اُس کے لیے دو ہرا ثواب ہے (كتاب : مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد :
1 حدیث نمبر:11)
(3)ایمان کی مٹھاس پانے کا سبب :حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
حضور صَلَّى الله تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ تین چیزیں جس
شخص میں ہوں وہ ایمان کی مٹھاس پائے گا { 1 } جس کو الله ورسول ان دونوں کے ماسوا
( سارے جہان ) سے زیادہ محبوب ہوں {۲} اور جو
کسی آدمی سے خاص اللہ ہی کے لئے محبت رکھتا ہو { ۳} اور جو اسلام قبول کرنے کے بعد پھر کفر میں جانے کو
اتنا ہی برا جانے جتنا آگ میں جھونک دیئے جانے کو بُراجانتا ہے۔(کتاب : منتخب حدیثیں
حدیث نمبر : 11 )
(4)مسلمان
کے خون کی حرمت: حضرت سیدنا ابن
مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول پاک صلی الله علیه واله وسلّم نے ارشاد
فرمایا: کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں سوائے یہ کہ تین میں سے کوئی ایک وجہ پائی
جائے :(1) شادی شدہ زانی، (2)... جان کے بدلے جان (قصاص) اور (3) ... اپنے دین کو
چھوڑ کر جماعت سے الگ ہونے والا۔(کتاب : شرح اربعین نوویه (اردو)، حدیث نمبر : 14,
مسلمان کے خون کی حرمت)
(5)نجات
دلانے اور ہلاکت میں ڈالنے والی اشیاء:حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ تین ( خصلتیں ) نجات دلانے والی اور تین ( خصلتیں ) ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں۔
نجات دلانے والی ( خصلتیں) یہ ہیں: { 1 } ظاہر و باطن میں اللہ سے ڈرنا {۲} خوشی و ناراضگی میں حق بولنا { ۳ } مالداری اور فقیری میں درمیانی چال چلنا، اور ہلاکت میں
ڈالنے والی ( خصلتیں) یہ ہیں: { 1 } نفسانی خواہشوں کی پیروی کرنا {۲} بخیلی کی اطاعت کرنا {۳} اپنی ذات پر گھمنڈ کرنا اور
یہ ان تینوں میں
سب سے زیادہ سخت ہے۔ (کتاب : مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد : 1 حدیث نمبر
: 8)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پر عمل کرتے ہوئے
دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم