محمد علی حیدر ( درجہ اولیٰ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
آئیے چند احادیث
ملاحظہ کیجیے:
(1) روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پالے گا
۔ (١) الله و رسول تمام ماسوا سے زیادہ پیارے ہوں (٢) جو بندے سے صرف اللہ تعالٰی
کی رضا کے لیے محبت کرے (٣) جو کفر میں لوٹ جانا جب کہ رب نے اس سے بچا لیا ایسا برا جانے جیسے آگ میں ڈالا
جانا۔ ( مراۃ المناجیح شرح مشكوة المصابیح، ج 1 ، ص 40 ، حدیث 6 )
(2) حضرت ابو
امامہ باہلی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا : (١) جو حق پر ہونے کے باوجود لڑائی نہ کرے میں اسے جنت کے ایک گوشہ میں مکان کی ضمانت دیتا ہوں۔ (٢) اور
جو مزاق میں بھی جھوٹ نہ بولے اسے وسط جنت میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں (٣) اور حسن
اخلاق والے کو جنت کے اعلی درجے میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں ۔ (ابوداؤد کتاب الاداب
، باب فی حسن الخلق ، 33/4 حدیث 4800 )
(3) حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت
ہے کہ رسول الله صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا " میت کے پیچھے تین چیزیں
جاتی ہیں۔ گھر والے مال اور اس کا عمل پس چیزیں یعنی اس کے گھر والے اور اس کا مال
واپس لوٹ آتے ھیں اور چیز یعنی اس کا عمل اس کے ساتھ رہتا ھے ۔(کتاب : فیضان ریاض الصالحین
جلد :2 حدیث نمبر: 104)