عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت            22ستمبر 2023ء بروز جمعہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ و سٹی نگران ، پاکستان و عالمی سطح کی نیو سوسائٹیز ڈپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ میں تقرریوں کے نظام اور کارکردگی جمع کروانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والےدینی و فلاحی کاموں کے نظام کے متعلق شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازی کی ۔