نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام چٹا گانگ، بنگلہ دیش میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ کریم کی گئی اور حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےجشنِ ولادت کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کے دوران شرکا کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ اور اُن کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)