حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ
و سلم کے جشنِ ولادت کے سلسلے میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک جرمنی (Germany)کے شہرآفن باخ (Offenbach) میں جلوسِ میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں عاشقانِ رسول
نے جھنڈوں کے ساتھ ”سرکار کی آمد مرحبا“ اور
”آقا کی آمد مرحبا“ کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری کے ہمراہ مرحبایا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے حضور خاتم النبیین صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن
منایا جبکہ جشنِ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کلام بھی پڑھے گئے۔
بعدِ
جلوس آفن باخ شہر (Offenbach City) میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شریک ہونے نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نےشرکائے اجتماع کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا مرید بنایا اور اختتامی دعا بھی کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)