گڑھا موڑ،وہاڑی پنجاب میں دعوت اسلامی کے  شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسر زنے شرکت کی۔

نگران تحصیل میلسی زم زم رضا عطاری نے ’’اخلاق مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اساتذہ ٔاور والدین کے ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد قاسم عطاری ڈسٹرکٹ وہاڑی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ربیع الاول  شریف کے ماہ کی نورانیت نے چہار سُو اُجالا کررکھا ہے۔ گلی گلی، کوچہ کوچہ سے مرحبا یامصطفی کے دلکش ترانے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

اسی مبارک ماہ کی مزید برکتیں حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور، واہگہ ٹاؤن، ہڈیارہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اکتوبر 2023ء  بروز پیر ڈسٹرکٹ بدین میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کاشتکاروں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے عشر دعوت ا سلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر کاشتکاروں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں1 اکتوبر2023ء بروز اتوار عشر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عُشر دینے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنے عشر دینے کا ذہن دیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2 اکتوبر2023ء  بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکین مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے حیدرآباد سٹی کے جامعۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں فرمایا ۔

اراکین شوریٰ نے ناظمین کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ پونٹس جمع کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز اپنے اہداف مکمل کرنے ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ ربطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کےتحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاداجتماع منعقد ہوا جس میں صدر ایڈووکیٹ رفیق احمد ابڑو، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ امان اللہ، ایڈووکیٹ نثار احمد ابڑو، ایڈووکیٹ علی اکبر ڈہر، ایڈووکیٹ ظفر سومرو، ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری اور دیگر وکلا کی شرکت ہوئی۔

نگران شعبہ ربطہ برائے وکلا نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے وکلا کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور انہیں پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اجتماع کے اختتام پر وکلا حضرات کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلاء عبد الواحد عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  ساؤتھ کوریا میں بنگلہ دیشی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمدامین عطاری نے بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلےجذبات کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا  کے شہراعتوان میں قائم عثمانیہ ریسٹورینٹ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

محفلِ میلاد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم علیہ السلام کی سیرت کےمختلف پہلوں کو بیان کیا اور حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر اِنچَھن کےمدنی مرکز فیضان مدینہ اِنچَھن مسجد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں تلاوت و نعت کے بعد رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے’’ جشن ولادت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دوران ِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو آمد مصطفٰی کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روزگزارنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے بعد فیضانِ مدینہ میں صلوة التسبیح بھی ادا کی گئی اور اسلامی بھائیوں نے سحری کرکے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعدازاں صبح بہاراں کی خصوصی محفل کا اہتمام بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں برمنگھم UK میں جشنِ میلاد النبی کے سلسلے میں نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری اور سیّد عمار عطاری نےدیگر اہم ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر جلوسِ میلاد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تمام عاشقانِ رسول نے جھنڈوں کے ساتھ ”مرحبایا مصطفیٰ“ کی صدائیں لگاتے ہوئےنبیِ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت شریف پڑھی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مسلمانوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اساتذۂ کرام کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

شرکا کی تربیت کے لئے ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے چند طریقے بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کے لئےزیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شہباز عطاری، برانچ ناظم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے DC آفس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سی آر محمد عدنان، مجسٹریٹ انور ساجد، انچارج این او سی برانچ محمد تصور، AC آفس کینٹ لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن، پرسنل اسسٹنٹ کمشنر علی، SPآفس سرور روڈ کینٹ پولیس اسٹیشن میں مولانا محمد عارف صاحب (امام و خطیب جامع مسجد ایس پی کینٹ) ، شہباز خان DSP، شمالی چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں DSP سی اے فیصل منیر کے اسٹاف اور SHO شمالی چھاؤنی محمد عاصم سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف نکات پر مشاورت کی جن میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانا، صوبائی آفس فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دینا،دعوتِ اسلامی کی معاشرے میں اخلاقی، دینی و فلاحی خدمات اور ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی ایپس کا تعارف شامل تھا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کہڑور پکا، لودھراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP رضوان احمدخان،SHO صدر انسپکٹر پیر سید عارف شاہ،انچارج ریسکیومحمدارشد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی نقیبی سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مل کر DSP رضوان احمد خان کو نئی جگہ پر پولیس سرکل آفس کی شفٹنگ پر مبارک باد دی۔آخر میں تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے مختلف کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)