11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
لاہور،
واہگہ ٹاؤن، ہڈیارہ میں اجتماع میلاد میں حاجی
یعفور رضا عطاری کا بیان
Tue, 3 Oct , 2023
1 year ago
ربیع الاول
شریف کے ماہ کی نورانیت نے چہار سُو
اُجالا کررکھا ہے۔ گلی گلی، کوچہ کوچہ سے مرحبا یامصطفی کے دلکش
ترانے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
اسی
مبارک ماہ کی مزید برکتیں حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور، واہگہ
ٹاؤن، ہڈیارہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)