حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، تاجران، ٹک ٹاکرز اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلو کو بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے جشنِ ولادت کے موقع پر اپنے گھروں کو سجانے اور جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے اور 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

پچھلے دنوں لاہور ایکسپو سینٹر میں 3 دن کا انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والی پولٹری سے وابستہ کمپنیز نے اسٹال لگایا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا وزٹ کرتے ہوئے پولٹری سیکٹر سے وابستہ کمپنی مالکان، ڈاکٹرز، مینجرز اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےوہاں موجود تمام لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت دنیا بھر میں ہونےوالی فلاحی اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسٹالز کے مالکان اور اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے، دارالافتاء و شرعیہ بورڈ اور حلال فوڈ کے سیشن میں شریک ہونے کی خصوصی دعوت دی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

یورپی ملک جرمنی (Germany)کے روننبرگ ٹاؤن(Ronnenberg Town) کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ ِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوتِ و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ایک کلام پڑھا اور سنتوں بھرا بیان بھی کیا جس میں انہوں نے شرکائے اجتماع کو روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے جمعرات کی رات اور جمعہ کے دن خصوصی طور پر درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیثِ مبارکہ کا مفہوم بیان کیا:کہ جو جمعہ کے دن 200 مرتبہ درودِ پاک پڑھ لے اُس کے 200 سال کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 12 ربیع الاول تک حضور سیّد عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں ”12 ارب دوردِ پاک“ تحفہ پیش کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بنایا اور دعا کروائی جبکہ اختتام پر صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔اجتماع کے بعد وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم مقامی کمیونٹی سینٹر میں  جشنِ ولادت کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

اجتماع ِ میلاد النبی کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شانِ حبیب مصطفیٰ بیان کرتے ہوئے حقوقِ مصطفیٰ کے بارے میں بتایا۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بنایا اور دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام کے بعد اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 28 ستمبر 2023ء بمطابق 12 ربیع الاول 1445ھ  کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع کا آغاز اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ رات 9:00 بجے شروع ہونے والے اس اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”جشن ولادت اور شانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقان میلاد کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکرے کے بعد عاشقان رسول کو سحری پیش کی جائے گی۔

اس کے بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقان رسول اُس گھڑی کا استقبال کریں گے جس میں ”وجۂ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دنیا میں جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام اور خصوصی دعا پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا ہوگا۔


22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ بنگلہ دیش میں شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن (عطیات) جمع کرنے کا ذہن دیا اور کابینہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں سے آگاہ کیا جبکہ دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔

سبزی منڈی عسکری پارک کراچی میں گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈویژن 2 کے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے رداپوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم اور سنتوں بھرے بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے طالبات اسلامی بہنوں کی رداپوشی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین نے طالبات پر انفرادی کوشش کی اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔


24 ستمبر 2023ء بروز اتوار ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد سمیت کم و بیش 85 شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے محفل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات اور ڈی ایچ اے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کو بذریعہ پریزنٹیشن دکھایا۔

اس محفلِ نعت میں انڈونیشیا سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں نے عربی میں قصیدہ شریف پڑھا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

بعدازاں اہلِ خانہ کی جانب سے مکتبۃ الدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے نیز شرکائے محفل نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16   تا 20 ستمبر 2023ء صوبہ کشمیر، صوبہ بلوچستان ، صوبہ گلگت بلتستان ، صوبہ کے پی کے اور اسلام آباد سٹی کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن ”آئیے دینی کام سیکھیں “ کورس ہوا۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں صوبہ وسٹی تا ڈسٹرکٹ نگران اور بعض تحصیل و زون نگران سمیت دیگر مختلف سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نگران کے مدنی پھولوں“ پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں ، نگران کی جاب ڈسکرپشن،کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی انہیں بالمشافہ 8 دینی کام کورس کروانے اور فیضان صحابیات میں رہائشی 8 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15ستمبر  2023ء بروز جمعہ شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ،کراچی سٹی میں ڈسٹرکٹ سطح ، اسلام آباد سٹی و زون سطح کی شعبہ ذمہ داران اور تمام صوبہ /سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے صوبہ وڈویژن کے سفری شیڈول اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سری لنکا کے مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت الہ آباد کے SHO حافظ یاسر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق دورانِ ملاقات الہ آباد شہر کے نگران سیّد سلیم رضا عطاری اور ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار حاجی غلام یاسین عطاری نے SHO سے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے پر میٹنگ کی۔آخر میں نگرانِ شہر اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SHO کو نئی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)