دعوتِ اسلامی کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے اور 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

پچھلے دنوں لاہور ایکسپو سینٹر میں 3 دن کا انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والی پولٹری سے وابستہ کمپنیز نے اسٹال لگایا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا وزٹ کرتے ہوئے پولٹری سیکٹر سے وابستہ کمپنی مالکان، ڈاکٹرز، مینجرز اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےوہاں موجود تمام لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت دنیا بھر میں ہونےوالی فلاحی اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسٹالز کے مالکان اور اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے، دارالافتاء و شرعیہ بورڈ اور حلال فوڈ کے سیشن میں شریک ہونے کی خصوصی دعوت دی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)