آج رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری مدنی چینل پر
ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے روحانی تربیت
اور اصلاحِ احوال کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ہر ہفتے لاکھوں عاشقان رسول اس اجتماع میں
شرکت کرکے اپنے دلوں کو محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم،
ذکر و اذکار اور نیکی کی دعوت سے منور کرتے ہیں۔
اس
اجتماع کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں دین سیکھنے کا انداز نہایت سادہ، مؤثر
اور دل نشین ہوتا ہے۔ اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی بیانات کے ذریعے سنتوں کی اہمیت، روزمرہ زندگی میں ان
کے نفاذ، اور عملی کردار سازی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
اِن ایمان
افروز بیانات کو سُن کر دلوں میں نیکی کی
رغبت پیدا ہوتی ہے اور گناہوں سے دوری کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
اسی
سلسلے میں آج مؤرخہ 4 دسمبر 2025ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی تلاوت و نعت کے بعد
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد میں ہیڈ آف FGRF
یوکے و یورپ سید فضیل رضا عطاری،
جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن کراچی میں نگرانِ ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی
اور فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نیوکراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے مولانا
یوسف عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
Dawateislami