دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنل افراد کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ اجتماع 14 دسمبر 2025ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر شروع ہوگا۔

اجتماع میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز شریک ہوں گے جن میں انجینئرز، فنانس سیکٹر سے وابستہ افراد، کارپوریٹ اور دیگرشعبہ جات کے پروفیشنلز شامل ہوں گے۔

اجتماع میں مختلف اسکالرز سنتوں بھرے اور اصلاحی موضوعات پر بیان فرمائیں گے جبکہ خصوصی طور پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا بیان ہوگا۔

نوٹ: شرکت صرف رجسٹریشن کے بعد ممکن ہوگی کیونکہ اس اجتماع کے لئے سیٹیں محدود ہیں۔