20 نومبر کو خلیفۂ امیر اہلسنت ملیر میں
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے جارہا ہے عظیم الشان ”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع“ !جو
20 نومبر 2025ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء RCD گراؤنڈ سعود آباد ملیر ماڈل ٹاؤن کراچی میں
منعقد ہوگا۔
اس
عظیم الشان اجتماع میں خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست
نشر کیا جائے گا۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ سندر روڈ بائی پاس رائیونڈ رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ گوجرانوالہ میں
رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، کورٹ جامع مسجد حبیب گنج بنگلہ دیش میں رکن
شوریٰ عبد المبین عطاری اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد
میں نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
Dawateislami