دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ایک ایسی روح پرور اور ایمان افروز محفل ہے جو دلوں میں نیکی کی چنگاری روشن کرتی ہے۔ یہ اجتماع نہ صرف اصلاحِ اعمال کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی پھیلانے کا اہم سبب بھی ہے۔ ہر ہفتے ہزاروں اسلامی بھائی مسجدوں، مدنی مراکز اور اوپن گراؤنڈز میں جمع ہوکر اس بابرکت محفل کا حصہ بنتے ہیں جہاں دلوں کی دنیا بدلتی ہے اور ایمان تازہ ہوتا ہے۔

اس اجتماع میں علم و حکمت سے بھرپور بیانات ہوتے ہیں جن میں نماز، روزہ، معاملات، اخلاق اور گھریلو زندگی سمیت انسان کی عملی زندگی کے کئی اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاحِ نفس کی ترغیب دی جاتی ہے، ناپسندیدہ عادتوں سے بچنے اور نیکیاں اپنانے کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں آج مؤرخہ 11 دسمبر 2025ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات ہاکی گراؤنڈ نزد ریلوے اسٹیشن کوٹ رادھا کشن (شیخوپورہ ڈویژن) سے مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیضانِ جیلان مسجد کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدینہ مسجد پنجابی کلب کھارادر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد فیضان مدینہ تلہ گنگ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد حنفیہ محمدیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، عثمانیہ مسجد مین نیشنل ہائی وے نزد رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد سیداں اگوکی سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، ہزارہ پتن اولیا شاہی جامع مسجدچٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔