تحصیل قصور کے پولیس لائنز میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پولیس لائنز آفسر طارق کمانڈو، سپریڈنٹ پولیس حاجی عبد الغفار، ریٹائرڈ ایس ایچ او ارشد خان، پی اے ٹو کمشنرانکم ٹیکس سعید عطاری سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حلقے میں شریک افسران کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ڈپٹی میئر ڈیرہ الہ یار میر رب نواز بہرانی سے دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے میر رب نواز بہرانی سے اُن کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور میر رب نواز بہرانی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی و مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں میر رب نواز بہرانی کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی سمیت دیگر مرحوم عزیز و اقاریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے  زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء کو کہروڑ پکا لودہراں میں ملتان کے ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری نےپولیس کے اعلی حکام(DSPرضوان احمدخان،ایس ایچ اوصدرانسپکٹرپیرسیدعارف،انچارج ریسکیو محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی نقیبی)سےملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نےپولیس سرکل آفس نئی بلڈنگ میں شفٹنگ پرڈی ایس پی کومبارک بادپیش کی اور ڈی ایس پی آفس اور ریسکیوآفس دونوں جگہ اجتماعات میلادکاٹائم فائنل کیا نیز اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


غوثیہ مسجد مگلزئی قلات (بلوچستان)میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کورس کی جانب سے 26،25،24 ستمبر 2023ء بروز اتوار، پیر، منگل تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن قلات کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے شرکا ئے کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

صوبائی ذمہ دار نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26،25،24 ستمبر 2023ء  بروز اتوار، پیر، منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مظفر گڑھ (پنجاب) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ڈی جی خان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سکھایا اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ ساتھ ساتھ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ / حکیم مجلس کے تحت طبیہ اسلامیہ کالج معصوم شاہ روڈ ملتان میں میلاد النبی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

نگران سٹی محمد راشد عطاری نے ’’میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورسیرت مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھےجذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار حکیم فیصل عطاری اور سٹی ذمہ دار رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سال 2023ء میں جشنِ میلاد النبی منانے کے حوالے سے  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ریجن خادم حسین رند سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے 12 ربیع الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے متعلق اہم نکات پر میٹنگ کی جس میں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ ربیع الاول کیا آتا ہے ہر طرف موسم بہار آ جاتا ہے مسلمان اپنے گھروں، دکانوں، مارکیٹوں میں لائٹنگ کرتے اور اجتماع میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پنجاب کےشہر لاہور میں ایک مارکیٹ بنام لنڈا بازار رشید سینٹر میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جھلکیوں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں موجود عاشقان رسول کو اچھے اخلاق اپنانے اور قریبی رشتہ داروں سے حسن سلوک کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2023ء بروز منگل دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی لاہور میں شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں میاں سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، سابق وائس چیئر مین واسا / MPAچودہری شہباز احمد اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ لاہور کے پولیٹیشنز ذمہ دار سیّد مقصود عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران خواجہ محمد سلیم عطاری اور محمد کامران غازی عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے شعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں شخصیات کو پیش کئےگئے۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سنتِ رسول کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مرزا محمد ناصر بیگ سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرزا محمد ناصر بیگ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین کی اشاعت کرنے کا ایک بہترین ذریعہ کتابیں تحریر کرنا ہے جسے پڑھ کر لوگ علمِ دین کی روشنی سے فیض یاب ہوتے اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کرتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کا عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ پیش کر رہا ہے شیخ ِطریقت امیر ِاہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایہ ناز تالیف ” گفتگو کے آداب “ بنام منح الفضائل والبيان في آداب الكلام وحفظ اللسان جو کہ عرب کے مشہور مکتبے دار الکتب العلمیہ بیروت سے عربی زبان میں چھَپ چکی ہے۔

یہ کتاب دنیا کے 82 ممالک میں قائم دار الکتب العلمیہ کے مکاتب سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ کویت، شارجہ، دوحہ، جدہ، قاہرہ، جزائر، استنبول، ریاض، اربیل، طہران، مغرب، ابو ظبی اور عمان میں ہونے والے (Book Fair) کتب میلوں میں لگائے جانے والے دار الکتب العلمیہ بیروت کے اسٹالز پر بھی دستیاب ہوگی ۔ ( رپورٹ: حسان رضا عربک ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت23 ستمبر 2023ء کو کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع اقراء فاؤنڈیشن اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔

کورس میں شریک اسٹوڈنٹس کو مبلغ دعوت اسلامی نے پاکی/ ناپاکی کے مسائل سمجھائے اور انہیں کپڑے پاک کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)