14 رجب المرجب, 1446 ہجری
صوبہ بلوچستان کے ضلع
جعفر آباد میں ڈپٹی میئر ڈیرہ الہ یار میر رب نواز بہرانی سے دعوتِ اسلامی
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے میر
رب نواز بہرانی سے اُن کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور
فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی
اور میر رب نواز بہرانی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی و مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں میر رب نواز بہرانی کے مرحوم والد
رانجھا خان بہرانی سمیت دیگر مرحوم عزیز و اقاریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
دعا کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)