پیارے آقا، مدینے والے مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 واں جشنِ ولادت باسعادت کے موقع عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز(گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کے لئے چکوال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی شرکت نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید عمیر ہاشمی عطاری، نگرانِ چکوال ڈسٹرکٹ محمد لیاقت عطاری اور نگرانِ تحصیل تجمل عطاری کی ہوئی۔

نگرانِ چکوال ڈسٹرکٹ محمد لیاقت عطاری نے ”پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزات اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی ۔

اجتماع کے اختتام پر اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جبکہ سرپرستوں نے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ واقعی لائقِ مبارکباد ہے جو اسپیشل پرسنز کو دینی ماحول فراہم کر رہا ہے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد  میڈیا ڈیپارٹمنٹ، اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)