دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالسلام شہر، تنزانیہ کے علاقے چنیکا کی جامع مسجد بلال میں 3 دن کا ”شارٹ ٹائم قراٰن ٹیچنگ کورس“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے پہلے دن 16 ستمبر 2025ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان میں قراٰنِ پاک پڑھانے، سبق دینے/ سننے، نصاب کے مطابق تدریس کرنے، طلبہ کی سنتوں کے مطابق تربیت کرنے اور انہیں دعائیں سکھانے کا عملی طریقۂ کار سمجھانے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)