پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم جامع مسجد اللہ والی بارہ کہو میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون 3 کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد النبی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے گاڑیوں کے اہداف طے کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں آمدِ مصطفیٰ کے نعرے لگائے گئے نیز کلام بھی پڑھا گیا۔ ( رپورٹ:محمد دانش عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی  کے تحت جامع مسجد غوثیہ اقبال کالونی تحصیل فیروزوالہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سحری اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول نے رات اعتکاف کیا ،نماز تہجد باجماعت اداکی،تلاوت قرآن پاک کیا اور مسلمانوں کو جگانے کے لئے صدائے مدینہ بھی لگائی بعد نماز فجر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پاکپتن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے تاجر حضرات کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور انہیں اوراق مقدس کے نئے باکسزلگوانے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر مختلف اسلامی بھائیوں نے نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ عطیات بھی پیش کئے ۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے دکانداروں کو موبائل مارکیٹ اور کپڑے کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو نمازوں کی پابندی کروانے اور انہیں دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامع مسجد غوثیہ الحرا  میں رہائشی فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کے متعلق شرائط و فرائض بتائے اور دیگر چند مسائل پر شرکا کی ذہن سازی کی۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں   دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے بہاولپور سٹی کے عاشقان رسول کو 12 ربیعُ الاول کا جدول نگران شوریٰ کے ساتھ گزارنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز ٹیلی تھون ایونٹ کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نبیِ آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں بہاولپور میں قائم النور بلڈرز اینڈ ڈویلپر کے آفس میں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس محفلِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”محبتِ رسول“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجوداسلامی بھائیوں کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات اور اُن کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 22 ستمبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پنجاب مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری نے 5اکتوبر2023ء کو بہاولپور میں ہونے والے نگران شوریٰ کے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مدنی مشورے میں علاقوں سے گاڑیاں لانے کے اہداف دیئے نیز روزانہ چوک درس اور ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 22 ستمبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پنجاب مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری نے 5اکتوبر2023ء کو بہاولپور میں ہونے والے نگران شوریٰ کے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مدنی مشورے میں علاقوں سے گاڑیاں لانے کے اہداف دیئے نیز روزانہ چوک درس اور ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء بروز پیر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے انٹیرئیر سندھ کے جامعۃ المدینہ اور  مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور انہیں اکتوبر میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 ستمبر2023ء  بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مجلس عشر صوبائی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کو اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں بڑے وڈیروں اور زمینداروں کو شرکت کروانے،ماہ میلاد کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اکتوبر2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف بھی دیئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام واہگہ ٹاؤن  لاہور واہگہ گاؤں میں مدرسۃ المدینہ بوائز بنام فیضان اہل بیت کے افتتاح کے موقع پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ المدینہ کا افتتاح فرمایاجس میں نگران واہگہ ٹاؤن مولانا حق نو از عطاری اور دیگر نگران و شخصیات اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر رکن شوریٰ نے ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بیان کے آخر میں رکن شوری نے شرکائے اجتماع کیساتھ ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

رکن شوری کیساتھ شخصیات نے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا نیز رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یوم ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری ہے۔ 23 ستمبر 2023ء بمطابق 7 ربیع الاول 1444ھ کو بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوا جس میں شہر کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر جبکہ ملک و بیرون ملک کے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُالحق محدث دِہلوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے پیر و مُرشِد کا نام کیا تھا؟

جواب:حضرت سیِّدُنا عبدالوہاب متقی رحمۃُ اللہِ علیہ ۔

سوال:جُلوسِ میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُوٹنا( جمع) کرنا کیسا؟

جواب: جُلوسِ میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُٹانے سے چیزیں ضائع ہوتی ہیں۔ہاں،تقسیم کریں اور تقسیم کرنے والے اِس بات کو یقینی بنائیں کہ چیزیں پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیں۔

سوال:جُلوسِ میلاد میں کس طرح شرکت کی جائے؟

جواب: جُلوسِ میلاد سال میں ایک مَرتبہ آتا ہے،اِس لیے باوُضو،مدنی پرچم ہاتھ میں پکڑ کر، نگاہیں جھکائے ، یہ تصور کرتے ہوئے کہ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہُ عنہا کے گھر میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آمد ہوئی ہے اور میں اِستقبال کے لیے جا رہا ہوں، اِس سے دِل میں رِقت پیدا ہوگی اور لطف و سُرور آئےگا۔

سوال: بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟

جواب:جُلوسِ میلاد میں شرکت کا فائدہ دیکھنا ہو تو مجھے دیکھ لیں۔والد صاحب کو چاہیے کہ بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروائیں، میں بچپن سے ہی محافلِ نعت میں شرکت کیا کرتا تھا۔

سوال:اپنا جھنڈا دوسرے جھنڈوں میں مکس نہ ہو، اِس کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟

جواب: اپنے ذاتی جھنڈے پر کوئی نشانی بنا لیں(مثلاً چاند تارا /کوئی پھول بنالیں وغیرہ) تاکہ اورجھنڈوں میں مکس(Mix) ہو بھی جائے تو اپنے جھنڈےکی پہچان ہو سکے۔

سوال: مسلمان کیسا ہوتا ہے؟

جواب: مسلمان شریعت کا پابند ہوتا ہے۔

سوال:میدانِ عرفات میں حاجیوں کے جو لمحات گزرتے ہیں وہ کیسے ہوتے ہیں؟

جواب: بہت قیمتی لمحات ہوتے ہیں۔

سوال:تخصص فی الحدیث کیا ہوتا ہے؟

جواب: جو درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد حدیثِ پاک کا علم حاصل کرتے ہیں، اِس کورس کے مکمل کرنے والے کو ”مُتَخَصِّصْ“ کہتے ہیں یعنی وہ حدیث کا ماہر(Specialist)ہے۔

سوال:فطری اور قدرتی بات میں کیا فرق ہے؟

جواب: فطری اور قدرتی بات دونوں کے ایک ہی معنیٰ ہیں۔

سوال:خود پسندی کسے کہتے ہیں؟

جواب:کسی میں کوئی خوبی ہو تو وہ اسے اپنا کمال سمجھے اور اُس کے زَوال سے بے خبر ہوجائے اسے عربی میں ”عُجب“ کہتے ہیں، یہ بڑی بُری چیز ہے۔یہ لوگوں میں پائی جاتی ہے، اِسی وجہ سے بعض لوگ ”میں میں“ کرتے رہتے ہیں۔ اِس کا حل یہ ہے کہ بندہ یہ ذہن بنائے کہ یہ خوبی اللہ پاک کی عطا سے ہے وہ جب چاہے گا اسے واپس لے لے گا۔

سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ” دُرُودِ پاک کے فضائل“ پڑھنے سننے والے کو امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی؟

جواب: یا رَبِّ کریم ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ’’دُرُودِ پاک کے فضائل‘‘ پڑھ یا سُن لے، اُسے کثرت سے دُرُود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین بجاہِ النَّبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ۔