3 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے
تحت پاکپتن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا
جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے تاجر حضرات کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور انہیں
اوراق مقدس کے نئے باکسزلگوانے کے حوالے
سے ذہن دیا جس پر مختلف اسلامی بھائیوں نے
نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ عطیات بھی پیش کئے ۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے دکانداروں کو موبائل مارکیٹ اور کپڑے کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کے حوالے
سے ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون
کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)