دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کی جانب سے نواب شاہ میں محفل میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی ۔
میلاد
اجتماع میں نگران مجلس محمد شہزاد عطاری نے بیان کیا اور فضائلِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر حضرات کو اپنی زندگی کے شب وروز اللہ و
رسول کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بہت بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیو
سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام سرگودھا میں واقع حمزہ گارڈن میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا
جس میں ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے حاضرین کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد
فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 ستمبر2023ء بروز ہفتہ انجینئر ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد زینب میں اجتماع میلاد کا
انعقاد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
رکن
شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’معجزات مصطفٰی صلی اللہ علیہ
وسلم
‘‘کے
موضوع پر بیان کیا۔دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں میٹ
اپ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔
ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی و رکن مجلس تعلیمی
امور سید انس عطاری نے تربیتی سیشن میں تجویدی مسائل، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ اسکلز ، کامیابی اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔
علاوہ
ازیں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم اللہ عطاری مدنی نے ’’مشکلات پر صبر اور نعمتوں کے
حصول پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو
12دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر مدنی عطیات کرنے کی ترغیب بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کےتحت 24 ستمبر 2023ء
کو منگوپیر خیر آباد میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں جامع مسجد رفیق الحرمین کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
شعبہ
کفن دفن ویسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے نمازی حضرات کو غسلِ میت دینے اورکفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز تدفین سے متعلق دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 ستمبر 2023ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن ہجویری اسکیم لاہور میں
ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کارکردگی کے ذمہ دا ر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عزیز بھٹی ٹاؤن
ذمہ داران کے تربیتی سیشن میں مسکراہٹ، پرسنل گرومنگ اور اخلاقیات کے موضوعات پرتربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور عمل کرنے
کی اچھی نیت کی۔ سیشن کے
اختتام پر ذمہ داران نے ٹیلی تھون کی مد میں رکنِ شوریٰ کو یونٹس بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد
میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ
23
ستمبر 2023ء بروز ہفتہ حیدرآباد سٹی میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس
میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزماہ ربیع الاول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور اکتوبر 2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف۔ مزید اس موقع پر حیدرآباد
سٹی نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن
راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح کردیا گیاہے ۔ افتتاحی پروگرام میں
ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر
حسن عطاری نے شعبے کا تعارف کروایا اور مدنی پھول دیئے ۔
بعدازاں
مجلس حج و عمرہ ذمہ دار حاجی اسامہ عطاری نے عمرہ پریذنٹیشن سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے ۔
آخر میں شعبہ ذمہ دار عبدالوحید عطاری نے بیان کیا
جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:
مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گجرات میں مختلف آفیسرز سے ملاقات، ڈی پی او
دفتر میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر مشاورت
دینی و فلاحی کام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز گجرات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنررنیویو افضل حیات تاڑر، ہیڈ کلرک ساجد بھٹی، ڈی پی او احمد نواز شاہ، پی
ایس او انسپکٹر عدنان شہزاد اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ محمد امجد سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات سے گفتگو
کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی بالخصوص ڈی پی او دفتر میں اجتماعِ میلاد النبی صلی
اللہ علیہ و سلم منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہےڈی پی او دفتر میں منعقد ہونے والے
اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر
عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12 ربیع الاول کو جشن ولادتِ مصطفٰے کی خوشی
کے موقع پر کراچی میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا
اللہ
پاک کے آخری نبی، سید الانبیاء ، شفیع الامّت، حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا یومِ
ولادت دھوم دھام سے منانے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی کراچی میں مرکزی جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
جلوس
کا آغاز 12 ربیع الاول 1445ھ بمطابق 29 ستمبر 2023ء بعد نمازِ جمعہ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ہوگا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کی
صدائیں لگاتے اور نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شریک ہوں گے۔
خاص عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں جمعہ کی نماز 2:45 جبکہ عصر کی نماز 5:45 پر ادا کی جائے گی۔ بعد نماز
مغرب سنتوں بھرا بیان ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد میں شریک عاشقان رسول کے لئے
لنگر میلاد کا اہتمام ہوگا۔
تمام
عاشقان رسول سے جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
منانے کے لئے جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
پریٹوریا
شہر ،ساوتھ افریقہ کے طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام کی احکامِ امامت کورس میں آن لائن شرکت
18ستمبر2023ءبروز پیر ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ
کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ساوتھ افریقہ کےشہر پریٹوریا میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کے دورۃ الحدیث
شریف سے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت رہی۔
اس کورس
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی
نے امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق بیان
کیا نیز امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں
پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔
ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ
بال گراؤنڈ) اوکاڑہ میں ہفتہ واراجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں قائم گورنمنٹ ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ بال گراؤنڈ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اوکاڑہ سٹی اور اطراف سے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بی بی آمنہ رضی
اللہ عنہ کے مشاہدات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
آقا کریم صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کے وقت
ہونے والی برکات کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کا میلاد منانے، مخلوقِ خدا سےاخلاص کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کے علاوہ ذکر اللہ کیا گیا اورصلوٰۃ سلام پڑھا گیا۔
اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔( رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami