18ستمبر2023ءبروز پیر ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن  احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ساوتھ افریقہ کےشہر پریٹوریا میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کے دورۃ الحدیث شریف سے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت رہی۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق بیان کیا نیز امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)