ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ
بال گراؤنڈ) اوکاڑہ میں ہفتہ واراجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں قائم گورنمنٹ ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ بال گراؤنڈ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اوکاڑہ سٹی اور اطراف سے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بی بی آمنہ رضی
اللہ عنہ کے مشاہدات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
آقا کریم صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کے وقت
ہونے والی برکات کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کا میلاد منانے، مخلوقِ خدا سےاخلاص کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کے علاوہ ذکر اللہ کیا گیا اورصلوٰۃ سلام پڑھا گیا۔
اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔( رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)