دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ٹیلی تھون سے متعلق مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں نگران ریجن ، و نگران
پاکستان اور کراچی سٹی نگران اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مشورے میں E
رسید کا نظام مضبوط بنانے ، ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سلسلے میں حکمت
عملی اپناتے ہوئے بھر پور کوشش کے ساتھ اس کام کوبجا لانے کا ذہن دیا۔مزید اس کے اہداف بھی دئیے ۔
قاعدہ
و ناظرہ کورس کی عالمی سطح اور اوورسیز سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں قاعدہ و ناظرہ کورس کی عالمی سطح
اور اوورسیز سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مدرسات کورس مکمل کرلے وہ مختلف شعبہ جات کے مدارس میں پڑھائیں نیز اس کا فولواپ بھی لیا جائے۔ بعدازاں جو اسلامی بہنیں مدرسات کورس مکمل کرچکی ان کی تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
٭دوسری
جانب عالمی مجلس مشاورت آفس کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن
نگران اور نگران پاکستان اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس
مشورے میں سافٹ وئیر کی افادیت سے متعلق بتایا
اور اس سے بھر
پور طریقے سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا
ہے اس پر مدنی پھول پیش کئے ۔
جمشید
روڈ پر سنّی تحریک کے سابقہ رہنما مرحوم عبّاس قادری کے گھر محفلِ نعت
کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جمشید روڈ کراچی میں سنّی
تحریک کے سابقہ رہنما مرحوم عبّاس
قادری کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ شانِ مصطفٰی ﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ شامل کرنے کی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے
رقم بھی جمع کروائی۔
انڈونیشا
سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کا مدرسۃ المدینہ گرلزصدیق آباد کا وزٹ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 13 اکتوبر2022ء بروز جمعرات انڈونیشا سے آئی ہوئی 6 اسلامی
بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلز صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا ۔
اس دوران ان
کو حفظ کلاس فل ٹائم، ناظرہ کلاس شارٹ ٹائم کے شیڈول
سے آگاہی دی گئی جس میں انہیں نیو
مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹارٹ کرنے، تعداد مکمل رکھنے، بڑھانے اور پیرنٹس سے ڈیلنگ کرنے
کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں چھوٹی
چھوٹی بچیوں کی منزل سبق، سبقی سمیت اذکار
و دعا وغیرہ سنوائے گئے۔
انڈونیشیا
سے آنے والی اسلامی بہنوں کا فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر
2022ء بروز منگل انڈونیشیا
سے دینی کاموں کو سیکھنے کے لئے آئی ہوئی مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں کا فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس موقع پر عالمی
مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی
بہن نے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ
کا تعارف کروایااور قاعدہ و ناظرہ کورسز کا شیڈول سمجھایا۔
٭اس
کے بعد اوورسیز سے آنے
والی اسلامی بہنوں کو سول لائن ٹاؤن میں قائم مدرسۃ
المدینہ بالغات، گلی گلی بچیوں کے مدرسہ
اور مدرسۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کروایا نیز یہاں پر لگنے والے درجوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے مختلف سوالات
بھی کئے جس پر انڈونیشین اسلامی بہنوں نے
بہت خوشی کا اظہار کیا اور اس شعبے میں اپنے ملک میں کام بڑھانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاقائی
دور ہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی
ہوا۔
16
اکتوبر 2022ء کو یو۔سی3 ، چنیسر ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں دعوت اسلامی کے تحت
مسجد کا افتتاح ہوا ، مسجد کے افتتاحی
اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی امین
سمیت ڈسٹرکٹ و ٹاؤن سطح کے ذمہ داران ، اہلسنت مساجد
انتظامیہ ، اہل محلہ اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
افتتاحی اجتماع میں رکن شوری حاجی عبد
الحبیب عطاری نے مسجد بنانے کی فضیلت پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور اہل محلہ کو پانچ وقت نماز تکبیرِ اولی کیساتھ پڑھنے کی ترغیب دی ۔ اجتماع کے اختتام
پر شرکاء نے اراکین شوری سے ملاقات کیں اور دعابھی کروائیں۔(رپورٹ: محمد
اشفاق علی عطاری نگران یوسی ـ 1چنیسر ٹاؤن ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
شعبہ
تعلیم کے تحت تعلیمی اداروں سے وابستہ اسلامی بہنوں میں محفل میلاد شریف کا سلسلہ
تعلیمی
اداروں سے وابستہ اسلامی بہنوں میں بذریعہ زوم محفل میلاد شریف کا سلسلہ ہوا، جس میں
تعلیمی اداروں کی سربراہان،پرنسپلز ، ٹیچر ز اور طالبات شامل تھیں۔ محفل میلاد شریف
میں رکن شوری اور نگر ان مجلس دارالمد ینہ حاجی اطہر علی عطاری نے اپنے بیان میں
ارشاد فرمایا کہ آپ ﷺ کی ولادت کے وقت لوگ اخلاقی برائیوں میں مبتلا تھے ، وہ اپنی
بیٹیوں کوزندہ در گور کرتے تھے ، پھر جب اسلام آیا تو سب انسان رحمت کے سائے میں
آگئے۔ آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت و عظمت عطا فرمائی، انہیں بے شمار حقوق عطا فرمائے۔
رکن شوری نے بیٹیوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئےکہا کہ آپ ﷺ نے بھی بیٹیوں کی عزت فرمائی
ہے ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جب آتیں تو آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے ۔ رکن شوری نے عورتوں
کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عورت ماں ، بیوی ، بیٹی خالہ، نانی، دادی، پھوپھو،
نواسی ، پوتی الغرض ہر روپ میں وہ عظیم ہے ۔ رکن شوری نے خواتین کو یاد دلایا کہ
آنے والی نسل کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے، آپ اپنی عظمت اور اپنے منصب کو
پہچانیں ، ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر کھلونا نہ بنیں ، جو آپ کو بے حیا بنائیں،
بے حیائی کے راستے پر چلنے سے آپ کی قدر کم ہورہی ہے ، دوسری طرف سوشل میڈ یا پر
آپ کی عزت، پاکیزگی اور خاندانی شرافت کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ یادرکھیے ، ہمیں سب
کچھ اللہ نے عطا کیا ہے ، جب سب کچھ اللہ کا ہے تو مرضی بھی اسی کی ہونی چاہیے۔ وہی
بہتر جانتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔رکن شوری نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کر وہ
کتب ”شان خاتون جنت ، فیضان عائشہ صدیقہ اور فیضان بی بی مریم “وغیرہ پڑھنے
کی خصوصی ترغیب دلائی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پڑھنے لکھنے اور سمجھنے کے دن ہیں ، آخر
میں انہوں نے پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے ، ماں باپ کا ادب کرنے ، شوہر سےحسن
سلوک کرنے ، بہن بھائیوں ، رحم کے رشتوں اور اپنے استاد کا احترام کرنے ، روزانہ
کم از کم ۱۲منٹ قرآن کی تلاوت ، ترجمہ و تفسیر
کرنے ، دوستیاں اور سہیلیاں صرف ماں باپ کی اجازت سے کرنے ،کسی بھی شخص کے ساتھ
تنہائی اختیار نہ کرنے ، سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے، اپنی صحت کا خوب خیال
رکھنے ،اپنی ذات میں نظم و ضبط پیدا کرنے ، گھر گرستی کی طرف توجہ دینے ، حصول علم
دین پر توجہ دینے ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کو اختیار کرنے ، ہفتہ وار اجتماعات
میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے تحت مختلف شارٹ کورسز کرنے اور باپردہ رہنے کی
بھی تلقین کی۔ (رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ، اردو کانٹینٹ رائٹر ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
14
اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد
میں قائم کلاتھ مارکیٹ برانچ میں تعلیمی امور کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا ، جس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد
حسین عطاری اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا غوث علی عطاری نے تربیت کی۔
اس
دوران پاکستان تفتیش آفس کے معاون انس عطاری نے بھی(آن لائن) تعلیمی و تفتیشی حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی
اور پچھلے مشورے کے پوائنٹس پر فالو کرتے
ہوئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
16
اکتوبر 2022ء کو دیپال پور ضلع اوکاڑہ میں
شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مشور ہوا جس میں ذمہ دار قاری جہانگیر عطاری اور ساجد
علی عطاری نے ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مشورہ
میں مدنی کورسز کی دعوت کےلئے ملاقاتیں ، صدقہ باکس رکھوانے اور دیگر 12 دینی کاموں کے کرنے کا ذہن دیا جس
پر ذمہ داران نے نیک نیتی کااظہار کیا۔(رپورٹ: قاری جہانگیر عطاری ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
گزشتہ
روز میر پور خاص سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا ، اس موقع پر دعوت
اسلامی کے نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کے
درمیان سیرت النبی ﷺکے حوالےسے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس اجتماعِ پاک میں SSP
جیل خانہ جات ارشاد رند ، DSP عظیم تھبو ، جیلر عبد القادر نے شرکت کی۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ
روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ ریسکیو 1122 کے دفتر میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا ۔
تفصیلات
کے مطابق سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کے دفتر میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
ڈسٹرکٹ انچارج انجینئر نوید ، اسپیشل برانچ کے سرکل سیالکوٹ کے انچارج محمد مبارک ،
آئی ٹی انچارج ڈسٹرکٹ پولیس خرم شہزاد جعسر اور چیف آفیسر ایم۔سی سیالکوٹ محمد
زبیر وٹو نے شرکت کی ۔
رکن
شوری نے ریسکیو1122 کے جوانوں کے درمیان معجزات مصطفی ﷺ اور مسلمانوں کی مدد
پر اظہارِ خیال کیااور اجتماع کے بعد رکن
شوری سے محمد زبیر وٹو نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ ٔ خیال کرتے ہوئے رکن
شوری نے محفل میلاد پر ان کی طرف سے تعاون کرنے پر ان کے لئے دعا کی ۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
کراچی
میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں اجتماعِ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام
گزشتہ
روز کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں اجتماعِ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیاجس میں مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر رکن شوری سے
کمپنی کے افسران (خالد حمید چیف ایگزیکٹو آفیسر، طارق
عزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، فیصل خانزادہ
جنرل مینجر، بلال کلی جنرل مینجر ، عثمان
غنی جنرل مینجر ، عیسی محمد مینجر ، نور
محمد عطاری)نے ملاقات اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب اور فضول
باتوں سے بچنے کی فضیلت “ تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: ٹاؤن
ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلشن ٹاؤن کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)