سری لنکا میں3 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ”آیئے
دینی کام سیکھیں“کا انعقاد
سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15
ستمبر 2023ء بروز جمعہ 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ”آیئے دینی کام سیکھیں“کا
انعقاد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
رہی۔
دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے کامیاب بننے، درس و بیان کا حلقہ لگانے، ہفتہ وار اجتماع کا طریقۂ کار اور
معلمات و مبلغات بنانے کے اہداف پر شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں دیگر مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکا
اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ بکس کے فضائل
بتائے نیز گھریلو صدقہ بکس کے اہداف بھی دیئے۔آخر میں ”مبلغہ کے 30 مدنی
پھولوں“ پر وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی۔
سری لنکا کی مسلم میمن ایسوسی ایشن میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے انسان کی بےبسی پر بیان کرتے ہوئے ہوئے اللہ پاک کی قدرت، اللہ پاک کی محبت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے شرکا کو
مدنی پھول دیئے۔
محفلِ نعت کے اختتام پر وہاں موجود اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
سری لنکا میں ملکی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کی میٹنگ
بیرونِ ملک سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے تحت
خواتین میں ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کا فالو اپ لینے کے لئے 14 ستمبر 2023ء بروز
جمعرات ایک میٹنگ ہوئی جس میں ملکی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تقرری کے حوالےسے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے کس شعبے پر تقرری ہونی چاہیئے اس پر
کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے چند نئے شعبہ جات کا تعارف اور ان کی ضرورت پر بیان کیا نیز آن لائن شعبہ
جات کے کام کا طریقۂ کار سمجھایا۔
کولمبو شہر، سری لنکا کے زراس گارڈن میں اسلامی
بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت
13 ستمبر 2023ء برو بدھ نیکی کی دعوت عام
کرنے کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ذمہ ار اسلامی بہنوں نے کولمبو شہر، سری
لنکا کے زراس گارڈن میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
سری لنکا دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اس نیکی کی دعوت میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے سمیت دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کی ترغیب دلائی۔
سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں قائم زراس گارڈن
میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع
گناہوں کی عادت چھڑوا کر لوگوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2023ء بروز بدھ کولمبو شہر، سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں قائم
زراس گارڈن میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن سے اجتماع
کا آغاز کیااور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
حمد و ثنا کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے، اللہ پاک کی عبادت میں کرنے اور غفلت سے بچنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اسلامی
تعلیمات پر عمل کرنے کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
کولمبو شہر، سری لنکا کے ڈویژن رضوی میں 13
ستمبر 2023ء بروز بدھ اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت دلاتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی کاموں کے حوالے سے قربانیوں اور امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا دینی کاموں میں
انداز کیا تھا اس پر مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے نگرانی کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد
بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اگست 2023ء میں سینٹرل افریقہ کی خواتین کے درمیان
ہونے والے8 دینی کاموں کی کارکردگی
دنیا بھر کی خواتین کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں جن کے ذریعے خواتین کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا بھی ذہن دیا جاتا ہے۔
معلومات کے مطابق ماہِ اگست 2023ء میں سینٹرل
افریقہ کی خواتین کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی
درج ذیل رہی۔
٭ماہِ اگست میں انفرادی کوشش کے ذریعےدینی ماحول
سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:18
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:105
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:29
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:421
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:126
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:65
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:232
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:116
اگست 2023ء میں ویسٹ افریقہ کی خواتین کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی
بیرونِ ملک کی خواتین کو علمِ دین سکھانے اور
انہیں ضروریاتِ دین کے بارے میں معلومات دینے کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی
بہنیں ہمہ وقت دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اگست 2023ء میں ویسٹ افریقہ کی خواتین کے
درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 8
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:08
٭ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:08
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:03
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:32
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:03
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:11
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں اصلاحِ
معاشرہ کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو مختلف انداز میں دینِ
متین کاکام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں اگست 2023ء میں ہجویری ملک کی
خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:05
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:834
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:09
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:126
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:16
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:37
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:44
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں کی
اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے
دینِ متین کاکام بڑے احسن اور نمایاں انداز میں کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں اگست 2023ء میں ملک سری لنکا کی خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:07
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:14
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:09
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:158
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:14
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:30
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:22
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل
کی تعداد:22
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے شیخوپورہ میں قائم اہلِ سنت کی عظیم درسگاہ جامعہ نظامیہ کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے دورہ کیا۔
جہاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایاجس پر انہوں نے دعاؤں سے نوازا۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے شعبہ ایف جی آر ایف کے
تعاون سے جامعہ کے باغیچہ میں اساتذہ کے ساتھ پودے لگاکر شجرکاری
کی جس میں خصوصی شرکت استاذالعلماء مفتی محمد جنید رضا قادری صاحب نے کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعاکروائی۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16ستمبر
2023ء کو ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اور وہاں کورنگی کے چاروں نئے
اسسٹنٹ کمشنرز
(چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ ، ٹرانزیکشن آفیسر عبد العزیز تنیو ، اسسٹنٹ کمشنر
کورنگی عمران الحق اور سابقہ ایم پی اے
کورنگی غلام جیلانی )سے تعارفی میٹنگ ہوئی جس میں ربیع الاول کے پروگرام کے حوالے سے گفتگو
ہوئی۔
غلام محبوب عطاری نے میٹنگ کے اختتام پر شخصیات کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی اور انہیں دعوت اسلامی سے شائع ہونے والی
کتاب اور رسالے تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami