فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
29 ستمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اور
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز جنوری تا اگست
2024ء تک دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابل بھی کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے خصوصی طور
پر صوبائی ذمہ داران کے بعض دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی پر گفتگو کی جبکہ نیک
اعمال کا رسالہ جمع کروانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات
بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)