دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان زون خانیوال کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام سمیت شعبہ جات کی مدنی کاموں کو مزیز بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لانڈھی کابینہ میں 6 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 354 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن، ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائے نیز ربیع النور کی آمد کے سلسلےمیں تقسیم رسائل کے اہداف بھی دیئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کے علاقے ناظم آباد میں ایک مخیر اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،آن لائن کورسز اور آن لائن قران مجید پڑھنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شجاع آباد زون بستی ملوک کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن ،ز ون ذمہ دار اصلاح اعمال اور متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار، علاقہ ذمہ دار اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ نیو کراچی کابینہ کے ڈویژن شاہنواز میں اصلاح اعمال اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”شکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا نیز اس رسالے کی ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ نیو کراچی کابینہ کے ڈویژن شاہنواز میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو اصطلاحات پر کلام کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے شعبہ کے اسپیشل مدنی کام پر توجہ دیتے ہوئے جائزہ تحریک کو بھی مضبوط کرنا ہے،مدنی مذاکرے کی کار کردگی لینا،جمع کرنے کی کوششیں کرنا،یہ بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہےنیز ایّامِ قفل ِمدینہ کار کردگی مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام کراچی محمود آباد کے ڈویژن منظور کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن اور علاقہ مشاورت سمیت تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”توبہ کی اہمیت“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے احترامِ آذان کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوروزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔مزید قفل مدینہ کا ذہن دیتے ہوئے ہر ماہ قفل مدینہ لگانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام کراچی ریجن کی علاقے ڈیفنس، سرجانی اور نیو کراچی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں متعدد ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کی کار کردگی وقت پر جمع کروانے،امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مطابق ایّام قفل مدینہ مناتے ہوئے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of Majlis for Madani Dorah activity (Islamic sisters), a Madani Dorah activity was carried out on 20 October, 2020 in Coventry (UK). 6 responsible Islamic sisters invited local Islamic sisters towards righteousness over the phone. While informing them about the Madani activities of Dawat-e-Islami, they encouraged them to keep associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami and take part in the Madani activities of Dawateislami.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a monthly Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters held in Coventry (UK). It was presided by ‘Division Mashawarat Islamic sisters’. ‘Division Nigran Islamic sister’ analysed the Kaarkardagi of the Islamic sisters, gave them Tarbiyyah and gave suggestion to strengthen the Madani activities of Dawateislami.