دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین عمران عطاری اور غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن میں قائم ہونے والی نیو برانچ کا وزٹ کیا۔ اراکین مجلس نے مدنی مرکز کی پالیسز کے مطابق مقام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام بذریعہ انٹرنیٹ  سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے نگران مدثر عطاری، اراکین مجلس اور اسٹاف نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح سے متعلق مفید مدنی پھول بیان دیئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین مجلس غلام الیاس عطاری، محمد یونس عطاری اور ڈاکٹر مطیع اللہ صاحب نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اگست میں ہونے والے سروے میں ملنے والے Feedbackسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو  مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکنِ عالمی مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے لاہور میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کی تعمیرات کے حوالے  سے انجینئر اسلامی بھائی سے مشاورت کی۔ مدنی مشورے میں تعمیراتی کاموں کی پالیسز پر کلام کیا اور اگلا لائحہ عمل طے کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کا حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد کی مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل مجلس رابطہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے گئے اور ذمہ داران کو اسپیشل مجلس رابطہ کے مدنی کاموں میں بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 اکتوبر 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران کا میلبورن کی نگران و شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسز کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کی مدنی ماحول سے وابستگی اور شارٹ کورسز میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مدنی کاموں میں در پیش مسائل کے حل پر کلام ہوا ۔ذمہ داران کو مدنی تحریک میں انفرادی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید تفسیر سے متعلق شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ، موہانوگر زون میں 17 اکتوبر 2020ء کو 2 مدرسۃالمدینہ بالغات شروع ہوئے جن میں 35 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  11 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش کے شہر سلہٹ زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کو کھاریاں کے مدرسۃ المدینہ میں بچوں کا امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ محمد وقار عطاری نے بچوں کی تربیت کی اور تعلیمی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش میں 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ دار السنہ للبنات میں شعبہ مدرسۃ المدینۃ بالغات کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن تا علاقہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبے کے متفرق مدنی کاموں کو بڑھانے،کورسز اور تفتیش کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے اہداف دئیے گئے ۔