اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام لیاقت آباد کراچی  میں بانٹوا میمن کی سوشل ورکر اسلامی بہن کے یہاں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل و مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہِ ربیع الاول میں زیاد سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کے اہداف دئیے۔