اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی لیاقت آباد کابینہ   (دستگیر) میں شخصیت کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 175 شخصیات اہل ثروت اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔