نگران
عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیا اور انڈونیشیاء کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ملائیشیا اور انڈونیشیاء کی اسلامی بہنوں کے
ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ کیا جس میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے مطابق کوششیں کرنے پر بات چیت ہوئی۔
علماء مکہ مکرمہ کے کاغذی نوٹ سے
متعلق سوالات اور سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے تحقیقی
جوابات پر مشتمل رسالہ
کِفْلُ
الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ أَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاھِمِ
کی تسہیل بنام
کرنسی نوٹ کے مسائل
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭آیات و احادیث اور دیگر عبارات
کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ اور فقہی اصطلاحات کے پیشِ
نظر ترجمے کو آسان اردوزبان میں کرنے کی کوشش
کی گئی ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری نہ ہو ۔٭جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل فقہی اصطلاحات کا انگلش میں ترجمہ کردیا گیاہے اور’’رسالہ‘‘ کی ابتداء ہی میں ان تمام اصلاحات کو چند فائدوں کے ساتھ جمع کردیا گیا ہے جنہیں یاد رکھ کر یہ’’رسالہ‘‘ بآسانی سمجھا جاسکتا ہے ۔ ٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭آیاتِ
قراٰنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات
کو Inverted
commas ’’ ‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔٭آخر میں ماخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے
ناموں ، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے
ساتھ ذکر کر دی گئی ہے ۔
186صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2010میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں2ہزار800 سے زائد شائع ہوچکاہے
جبکہ اس
رسالے کا ہندی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے55روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
نواب شاہ زون اور میر پور خاص زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں نواب شاہ زون اور میر پور خاص زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ ہوا جن میں علاقہ تا ریجن
شارٹ کورسز ذمہ دارا اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز آنے والےکورسز کی تیاری ،مسائل پرگفتگو،تقرر اور آنےوالے کورس اور مدرِسہ کےلئےاہداف
دئیے۔
شعبہ ڈونیشن
بکس کے زیراہتمام میانوالی زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام میانوالی
زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور آمدن کو بڑھانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا
نیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے پر زور دیا اور اہداف بھی دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام خضدار اور کوئٹہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح مجلس ڈونیشن بکس اور ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہر ڈویژن میں 50 صدقہ باکسز رکھوانے کا ہدف دیا،
ڈونیشن باکسز وقت پر کھولنے، کارکردگی وقت پر جمع کروانے، کارکردگی فارم درست
انداز و صحیح فارمیٹ پر فِل کرنے کا ذہن دیا، رجسڑریشن کرنے کا طریقہ سمجھایا۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن نگران اسلامی بہن کا زمبابوے کی ذمہ
دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن کا زمبابوے کی ذمہ دار
اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے لئے زیادہ سے زیادہ شخصیات خواتین سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شب
وروز بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شب وروز بیرون ممالک کی رکن اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف
بھی لئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی
ترغیب دلائی۔
کراچی گلشن
کابینہ میں قائم سیلانی تھیلیسمیا ویلفیئر ٹرسٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ
میں قائم سیلانی تھیلیسمیا ویلفیئر ٹرسٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، فرض علومِ سیکھنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی لیاقت
آباد کابینہ (دستگیر) میں شخصیت کے گھر
مدنی حلقے کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی
لیاقت آباد کابینہ (دستگیر) میں شخصیت کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 175 شخصیات اہل ثروت اور نعت
خواں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن ملک بحرین
قادری کابینہ منامہ شہر کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیزنکات برائے
ربیع الاول سمجھائے ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن خوشاب کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جوہرآباد
ڈویژن اورگروٹ ڈویژن کی ذیلی ،علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ن کی تربیت کی
گئی نیزاہم اہم مدنی پھولوں پر نظرِ ثانی کروائی گئی اور مدنی پھولوں کو نافذ کرنے
کا ذہن دیا گیا نیز پریکٹیکل کارکردگی فارم فِل کروایا گیا اور رسید فِل کرنے کا
درست طریقہ بورڈ پر سکھایا گیا۔
Dawateislami