اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام یوکے کےشہر اولڈہم (Oldman) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے
اور اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2020ء کو یوکے
کے شہر الفورڈ(Ilford) میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس
میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”پردے کے موضوع “پر
بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماہِ
ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2020 ء کو یوکے کے شہر والتھم سٹو (Walthamstow)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”پردے کے موضوع “پر
بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے
زیرِ اہتمام22 اکتوبر 2020ء کویوکے کےشہر لیسٹر (Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
On 17th October 2020, Manchester region nigran islamic
sister held a meeting online with all English responsible Islamic sisters of
Greater Manchester kabina in which approximately 19 Islamic sisters attended.
Madani pearls were given regarding steadfastness in worship and the work of the
deen. Reports were reviewed and targets were set to focus on attendees of
ijtimas, weekly risala report and strengthening contact amongst each other for
madani activities.
امریکہ کے شہر
ہیوسٹن میں جملہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن
(Houston)میں جملہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 1 4
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پربیانات
کئے اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل وغیرہ کے حوالے
سے مدنی پھول بیان کئے نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیاد ہ اسلامی بہنوں کو
مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے مختلف
شہروں ہیوسٹن (Houston) ،ڈیلس( Dallas) اور سکرامنٹو (Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن
میں کم و بیش 7 مقامات سے تقریبا 114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”آقا کریم ﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی اطاعت کرتے ہوئے سنت پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے، گھر درس دینےاور
شرعی پردے کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر برنلے(Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 12
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو
پردے کی احتیاطوں پر توجہ دینے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر اکرنگٹن(Accrington)میں نیٹ کے ذریعے
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر ترغیبی بیان اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کی
احتیاطوں پر توجہ دینے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس
مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام ملتان زون میں اجتماع و مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020 ء کو ملتان زون میں دہرائی اجتماع و مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کو تعویذت و
اوراد عطاریہ کی دہرائی کروائی نیز مدنی مشورے میں بستوں پر مکتبۃ المدینہ کا نظام
مضبوط کرنے ، مجلس کی استخارہ سروس کی تشہیر ، مدنی بہار شعبہ کے نکات، ٹیلی تھون کے اہداف اور حاضری و زکوة تحریر
کارکردگی مضبوط کرنے کی نیتیں کروائی گئیں ۔
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”سیکھنے کا
جذبہ“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعاتِ میلاد، محافلِ
نعت، ٹیلیتھون کے کاموں پر توجہ دینے اور ان میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اکتوبر سے 20
اکتوبر 2020ء تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم،
نارتھ اور ایسٹ برمنگھم (Coventry,
North Birmingham, South Birmingham, East Birmingham )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے
جن میں کم و بیش 249 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک
اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی
مذاکرہ دیکھنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماعات کے آخر میں دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔
Dawateislami