مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار
ساہیوال میں نیوز چینل کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیشنل مجلس کے
نگران ثوبان عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور انہیں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں
کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صحافیوں میں حاجی پیر احسان الحق ادریس چئیرمین سنٹر نیوز،سید
محمد حماد حسین کاظمی۔ڈسٹرکٹ رپورٹر سیون نیوز،شاہد رفیق پبلک نیوز،عاطف اسحاق اے
ون نیوز یوکے،عمر نزیر بلوچ اردو پوائینٹ نیوز،احتشام چشتی وائس آف امریکہ،بابر صدیقی
سچ نیوز،سلیم کاٹھیہ مشرق نیوز،جاوید اقبال ہنجرا،محمد آصف وصلی ٹی وی ٹوڈے سمیت رانا
وحید احمد روزنامہ خبریں بھی شامل تھے۔(اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں کوئٹہ زون کے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ میں تین دن کے لئے آئے کوئٹہ
زون کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی اہمیت
و فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری،نگران کابینہ،ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے ذیلی حلقے کی
مضبوطی اور تقرری پر کلام کرتے ہوئے شرکا کوپیشگی جدول کے مطابق مدنی کام
کرنے، خود کو فعال کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون مدنی عطیات مہم
بھرپور جمع کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی
عطاری علاقائی نگران شہر فاروق آباد)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک
سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماڑی اٹک واہ کینٹ
زون میں ایک اسلامی بھائی محمد خرم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی
اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حسن اخلاق کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےمختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی
حلقے کے اختتام پر شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کتب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم، عجائب القراٰن اور رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت الہٰ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمین اور دیگر شعبے کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون شمالی لاہور محمد فہیم عطاری نے شرکا کی تربیت
کی اور اپنے اپنے گھروں میں آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی آمد کا جشن منانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت میاں میر کابینہ میں ڈویژن
مغلپورہ، صدر اور گڑھی شاہو میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس
خود کفالت محمد عبد القادر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور میلاد شریف منانے
کا ذہن دیا جبکہ 200 مدنی پرچم لگانے کی نیت بھی کروائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
19 اکتوبر 2020ء کو حلال پور کوٹ مومن کی جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں
اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران کابینہ کوٹ مومن، نگران ڈویژن
بھابڑہ، نگران علاقہ حلال پوراور علاقائی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔ نگران زون بھلوال محمد عنصر عطاری مدنی نے ”محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی صحابہ ، سلف و
صالحین رضوان
اللہ علیہم اَجْمعین کے انداز پر
گزارنے کی ترغیب دلائی۔نگران زون نے شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کا ذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
جامعۃالمدینہ للبنین محبت کالونی کوٹ مومن میں ہونے والے 7دن کے فیضان نماز کورس
کا اختتام ہوا۔
کورس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں کورس میں شریک طلباء اور معلمین نے شرکت کی۔ رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ کوٹ
مومن محمد شہباز عطاری مدنی نے شرکا کو کورس میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے ،
مختلف مدنی کورسز کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ رکن کابینہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف
بھی دیئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”معلم مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہے۔
دوران
کورس اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ کے
اطراف میں مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دی اور مختلف مدنی کاموں حصہ لیا جن کی
تفصیلات درج ذیل ہیں:
چوک درس کی تعداد: 83، انفرادی کوشش: 297،
انفرادی کوشش سے اجتماع میں آنے والوں کی تعداد:117، مسجد میں رات اعتکاف کرنے
والوں کی تعداد:55، تہجد ادا کرنے والوں کی تعداد :40، صدائے مدینہ لگانے والوں کی
تعداد:32، بعد فجر مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد:98، اشراق و چاشت کی
تعداد:67، 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد:43، قرآن پاک کی تلاوت
کرنے والوں کی تعداد: 33
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
مظفر آباد A.J.Kیونیورسٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں B.Sاور
M.Aکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر
حافظ محمد حمزہ عطاری نےشرکا کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہوسٹل میں مدرسۃ المدینہ
بالغان لگانے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے
کی ترغیب دلائی۔ رکن زون نے شرکا کو ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے کی
دعوت دی جبکہ یونیورسٹی میں میلاد اجتماع کروانے کے متعلق انتظامیہ سے بات چیت بھی
کی۔